سیب کےسرکہ کے فوائد اور یہ کیسے وزن کم کرتا ہے Apple cider vinegar benefits in urdu
سیب کےسرکہ کے فوائد اور یہ کیسے وزن کم کرتا ہے Apple cider vinegar benefits in urdu
آپ نے سیب کے سرکہ کے بارے میں سن رکھا ہو گا اس کے بہت سے فوائد ہیں ، خاص کر ان لوگوں کے لیے جو اپنا وزن کم کرنا چا ہتے ہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے کیسے سیب کا سرکہ آپ کا وزن کم کرتا ہے اور آپ دن میں سیب کے سرکہ کی کتنی مقدار استعمال کر سکتے ہیں۔
سرکہ میں ایسیڈک ایسڈ زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے، یہ انسانی جسم میں موجود بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے، اس کے ساتھ کئی طرح کا انفیکشن ختم کرتا ہے۔ اکثر لوگوں کے ہاتھ یا پاؤں میں فنگس لگ جاتا ہے ، سیب کا سرکہ اس فنگس کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
بلڈ پریشر کنٹرول کرتا ہے
سیب کا سرکہ بلڈ پریشر کم کرتا ہے۔سیب کے سرکہ میں ایسی خصوصیات موجود ہیں جو کولیسٹرول لیول کو کم کرتی ہیں اس لیے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔
شوگر لیول کم کرتا ہے
سیب کا سرکہ انسانی جسم میں شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔دن میں ایک سے دو چمچ (ٹیبل سپون) سیب کا سرکہ استعمال کرنے سے شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔ Apple cider vinegar benefits in urdu
وزن کم کرنے میں مدد گار
جب آپ کھانا کھانے کے بعد سیب کا سرکہ استعمال کریں گے تو یہ آپ کے پیٹ کو فُل کر دے گا جس سے آپ کو زیادہ دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہو گا۔ وزن کرنے میں سب سے زیادہ احتیاط کھانے ، پینے کی کرنی چاہیے ، جب آپ کو زیادہ دیر بھوک نہیں لگے گی تو آپ تھوڑا کھانا کھائیں گے جس سے آپ کا وزن کم ہو گا۔
دن بھر میں سرکہ کی کتنی مقدار لیں
ایک دن میں آپ سرکہ کی ایک چمچ (ٹیبل سپون) سے لے کر دو چمچ (ٹیبل سپون ) تک لے سکتے ہیں اس سے زیادہ مقدار استعمال نا کریں۔ Apple cider vinegar benefits in urdu
سرکہ کس وقت پینا چاہیے
سیب کے سرکہ کو آپ صبح ناشتہ سے پہلے پی سکتے ہیں، آدھا گلاس پانی میں ایک چمچ (ٹیبل سپون )سیب کا سرکہ ڈال کر پی سکتے ہیں ۔دوپہر کے کھانے کے پندرہ سے بیس منٹ بعد پانی میں ڈال کر پی سکتے ہیں۔کسی بھی عمر کا انسان استعمال کر سکتا ہے اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے
0 Comments