سفید چنے کے فوائد Chickpeas in urdu
سفید چنے کے فوائد Chickpeas in urdu
آج کے آرٹیکل میں آپ کو چنے کے فوائد کے بارے میں بتایا جائے گا۔ چنے دو قسم کے ہوتے ہیں کالے چنے، سفید چنے غذائیت کے اعتبار سے دونوں میں زیادہ فرق نہیں ہوتا، اگر کہیں فرق ہے بھی تو فائبر کی مقدار کا ہے جو ایک سے دو گرام فائبر کا فرق ہے۔ایک کپ چنے کے اندر 45گرام کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں جبکہ پروٹین کی مقدار 15گرام اور فیٹ4 گرام ، فائبر15گرام موجود ہوتا ہے۔
موٹا ہونے میں فائدہ مند
اگر آپ وزن بڑھانا چاہتے ہیں یا موٹا ہونا چاہتے ہیں تو سفید چنے آپ کو موٹا کر سکتے ہیں۔ سفید چنے میں تین ایک کی ریشو سے کاربوہائیڈریٹس(نشاستہ)اور پروٹین پایا جاتا ہے جو کہ ایک کاربوہائیڈریٹس کی اچھی مقدار ہے ۔
شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند
سفید چنے شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہیں یہ شوگر لیول کم کرنے میں مدد کرتے ہیں، خوراک میں فائبر کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔
کولیسٹرول کم کرتے ہیں
اگر کولیسٹرول زیادہ ہو تو کم ہوتا ہے۔اگر آپ کو کولیسٹرول کا مسئلہ ہے تو سفید چنے اپنی خوراک میں شامل کریں۔
ہڈیاں مضبوط بنائیں
سفید چنے میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔وٹامن (K)کے کی کمی کو پورا کرتے ہیں ۔
زہریلے مرکبات نکالتا ہے
سفید چنے میں سلینئیم پایا جاتا ہے جو کے ایک منرل ہے یہ انسانی جسم سے زہریلے مرکبات کو باہر نکالتا ہے۔اگر آپ خوراک میں سفید چنے شامل ہیں تو یہ جسم سے زہریلے مرکبات نکال دیں گے۔
0 Comments