کیسے آپ ایک بلاگر یا پھر یوٹیوبر بن سکتے ہیں | Blogger ya YouTuber kaise banye

کیسے آپ ایک بلاگر یا پھر  یوٹیوبر  بن سکتے ہیں   Blogger ya YouTuber kaise banye 

کیسے آپ ایک بلاگر یا پھر  یوٹیوبر  بن سکتے ہیں   Blogger ya YouTuber kaise banye

کیسے آپ ایک بلاگر یا پھر  یوٹیوبر  بن سکتے ہیں   Blogger ya YouTuber kaise banye 

جو لوگ آن لائن فیلڈ میں بلاگر یا پھر یوٹیوبر  بننے کے خواہشمند ہیں ان میں سے زیادہ تر لوگ یہ سوچ رہے ہوتے ہیں ، مجھے آرٹیکل پروفیشنل  لیول کا لکھنا آئے گا    تب ہی میں  بلاگینگ کروں گا، ویڈیو اچھی طرح سے ایڈیٹ کرنی آئے گی تو یوٹیوب پر کام شروع کروں گا، اور وہ وقت آج تک نہیں آیا۔۔۔جو کچھ آتا ہے جتنا آتا ہے شروعات کریں جیسے جیسے تجربہ ہو گا بہتری آتی جائے گی، ویوز نہیں آتے وزیٹرز نہیں آتے؟؟یہ تو اچھا ہے۔۔۔

جب آپ پروفیشنل لیول کا کام سیکھ جائیں گے وزیٹرز بھی آئیں گے اور ویوز بھی ملیں  گے۔مثال کے طور پر ایک بندہ پچاس ویڈیوز بناتا ہے تو 51 نمبر ویڈیو اچھی بنتی ہے اب 51 نمبر ویڈیو پر پہنچنے کیلئے اسے پچاس ویڈیوز بنانا پڑیں گی، آرٹیکل کا بھی یہی حال ہے اگر سو آرٹیکلز کے بعد 101 نمبر کا آرٹیکل اچھا لکھا جائے گا تو آپ کو پہلے 100 آرٹیکلز لکھنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:فیس بک بمقابلہ بلاگنگ میرا ذاتی تجربہ

ایک کامیاب بلاگر یا پھر یوٹیوبر بننے کیلئے آپ کو  بہت سی ٹیکنیکل باتیں  سیکھنا پڑتی ہیں، اور یہ تب ہی ممکن ہے  جب آپ پریکٹیکلی  کچھ کرتے ہیں،  آپ کو اب جو بھی کامیاب بلاگرز یا یوٹیوبرز نظر آرہے ہیں انہوں نےبھی  شروعات    عام بندے کی طرح کی تھی وقت گزرتا گیا وہ اپنے کا م میں بہتری لاتے گئے ، اگر وہ بھی شروعات میں پروفیشنل ہونے کا انتظار کرتے  تو شاید  ایسا  نہ ہو پاتا۔۔۔

آپ کو مارکیٹ میں آن لائن یا آف لائن بہت سے لوگ  مختلف قسم کے کورسز کرواتے نطر آئیں گے ،  اور یہ کورسز زیادہ تر پیڈ ہیں، ان کورسز کو لے کر میری رائے مختلف ہے۔

مزید پڑھیں:یوٹیوب پر پیسے کیسے کمائیں

اگر آپ کوئی کورس کرنا چاہتے ہیں تو پہلے  فری  کی ویڈیو ز یا کورسز دیکھیں تا کہ آپ کو اس فیلڈ یا کام کی بنیادی باتیں معلوم ہو جائیں ، یوٹیوب اس معاملے میں کسی  کالج،  یونیورسٹی سے کم نہیں جہاں آپ کو بہت سا نالج  فری میں مل جاتا ہے، جب آپ کو لگے کہ اب ایڈوانس لیول کی ٹرینئنگ کی ضرورت ہے تو   آپ پیڈ کورسز خریدیں  اس سے آپ کو فائدہ  بھی ہو گا، اور  بنیادی باتیں آپ کو پہلے سے معلوم ہونے کی وجہ سے آپ دوسروں کی نسبت زیادہ سیکھ پائیں۔ بہت سے کامیاب بلاگرز  ، یوٹیوبرز بھی نئے نئے کورسز کرتے رہتے ہیں جس نے انہیں اس فیلڈ میں  ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں معلوم ہوتا رہتا ہے ۔

پیڈ کورس ہمیشہ اس بندے کا خریدیں جو فری میں بھی کچھ کونٹینٹ  یا   ویلیو فراہم کر رہا ہو جس کو دیکھ کر آپ اندازہ  لگا پائیں کہ  آپ کو اس کا پیڈ کورس خریدنا چاہیے یا نہیں ۔۔۔اس بندے کا  نالج کس لیول کا ہے، اور اس کا کورس آپ  کو کتنا فائدہ  دے گا ۔آن لائن فیلڈ میں کامیابی ایک دن یا ایک ماہ کے  اندر ممکن نہیں اس میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔بس کہیں سے بھی شروعات کریں جتنا آتا ہے  شروع ہو جائیں،  محنت، تسلسل سے کام کریں، بہت کچھ حاصل کر لیں گے۔

  

Post a Comment

0 Comments