کیا آپ آن لائن پیسے کمانے میں ناکامی کی وجوہات جانتے ہیں | Online paise kamany mein nakami

کیا آپ آن لائن پیسے کمانے میں ناکامی کی وجوہات جانتے ہیں    | Online paise kamany mein nakami

کیا آپ آن لائن پیسے کمانے میں ناکامی کی وجوہات جانتے ہیں   Online paise kamany mein nakami

کیا آپ آن لائن پیسے کمانے میں ناکامی کی وجوہات جانتے ہیں  | Online paise kamany mein nakami

انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا  خواہش مند  ہر انسان  سمجھتا ہے  کہ  میں  آن لائن پیسے کمانے کی فیلڈ میں آؤں گا   اور  ٹا پ لیول  کا کام کروں گا ، پیسے کماؤ  ںگا، کمپیوٹر  پر چند  گھنٹے  کام کرنا پڑے گا ، آج  کے  آرٹیکل میں آپ کو  انٹرنیٹ  سے پیسے کمانے  میں ناکامی  کی وجوہات  بتاؤں  گا، یہ  باتیں میرا  ذاتی  تجربہ  ہیں  اور انٹرنیٹ  پر کام  کرنے والا  ہر بندہ  تقریباََ اس سے  اتفاق کرے گا۔

1.    محنت ، تسلسل  اور جذبے  سے کام نہ کرنا

2.    یہ سوچنا کہ لوگ کیا کہیں گے

3.    انویسٹمنٹ  نہ کرنا 

مزید پڑھیں:آن لائن فیلڈ میں جلد  کامیابی  کیسے حاصل کریں 

محنت ، تسلسل  اور جذبے  سے کام نہ کرنا

اگر میں مختصر الفاظ  میں کہوں  تو  انٹرنیٹ  پر کامیاب ہونے کیلئے  آپ  کے  پاس تسلسل  سے کام  کرنے کا حوصلہ اور جذبہ  ہونا چاہیے ، یوں سمجھیں  کہ  آپ نے ڈھیٹ  ہو جانا ہے،آپ نے کامیاب ہونا ہے تو  کسی  بھی چیز کی  فکر کے بغیر  اپنے کام پر  دھیان  دینا ہے ،   زیادہ  تر لوگ  انٹرنیٹ  پر  شارٹ  کٹ  کے چکروں میں آتے ہیں  کہ یہاں تو پیسے کمانا بہت آسان کام ہے ، یہاں کام  کی شروعات  کی اور چند  دن  بعد  پیسے  آنا شروع ہو جائیں گے۔اس فیلڈ میں آنے والے  نئے لوگوں میں  تسلسل ، مستقل مزاجی نام کی  کوئی  چیز نہیں  ہوتی ، یہ لوگ  ایک کام کو پکڑتے ہیں   پھر اسے ادھورا  چھوڑ کر کسی  اور کام کی شروعا ت  کر دیتے ہیں۔

یہ سوچنا کہ  لوگ  کیا کہیں  گے 

انٹرنیٹ  سے پیسہ کمانا  چاہتے ہیں  تو لوگوں کی پرواہ کرنا چھوڑ  دیں ،  سب سے پہلے  آپ کو ایک  چیز  کے بارے میں علم  ہونا چاہیے کہ  آپ انٹرنیٹ  پر کام کرنے آرہے ہیں تو آپ کا مقصد کیا ہے ،  کیا  آپ صرف پیسے کمانے کے خواہش مند ہیں  ؟ کیا آپ  کو شہرت  چاہیے ،  کیا  آپ خود کو مصروف رکھنا چاہتے ہیں ؟ یا پھر آپ انٹرنیٹ  سے پیسے کمانے کو   ایک پارٹ ٹائم  بزنس سمجھتے ہیں ۔ جب آپ  کو  اپنے کام کا مقصد سمجھ آ جائے گا تو آپ  کو کوئی فرق نہیں پڑتا  کہ  لوگ  کیا کہیں  گے ، آپ صرف اپنے کام  پر  دھیان  دیں گے ۔

مزید پڑھیں:انٹرنیٹ سے پیسے کیسے کمائیں

انویسٹمنٹ  نہ کرنا

انٹرنیٹ سے  پیسے کمانے کے خواہش مند  لوگ  جب اس فیلڈ میں آتے ہیں تو وہ پیسے انویسٹ کرنے سے ڈرتے ہیں ان کو لگتا ہے  اگر وہ  پیسے  انویسٹ  کریں گے تو  ان کے پیسے ڈوب جائیں گے ،  یاد رکھیں  جب  تک آپ پیسے انویسٹ  نہیں  کریں گے  آپ  پیسے کما  کر  ایڈوانس لیول  پر نہیں  جا پائیں گے ،  شروعات   کم سے  کر  لیں  فری   پلیٹ  فارمز کا استعمال کریں ، جب  آپ کو تجربہ ہو جائے تو   پیسے انویسٹ  کر سکتے ہیں ،  مجھ سے  اکثر   جاب کرنے والے دوست  پوچھتے ہیں  کہ میں پارٹ  ٹائم  کونسا بزنس کروں ، بزنس بھی کوئی ایسا ہو  جس کو  آفس ٹائم کے  بعد چند گھنٹے  دوں اور  ایک معقول  رقم  حاصل ہو ، تو  میں  ایسے  دوستوں کو  مشورہ دیتا ہوں، آن لائن   فیلڈ میں  آ جائیں ، آفس ٹائم کے بعد  چند  گھنٹے کام کریں  اور  اچھے پیسے کمائیں۔

آپ  کو اپنے اردگرد ایسے کئی انسٹیٹیوٹ مل جائیں گے جو آن لائن  ارنینگ کے  کورسز کرواتے  ہیں ،  ان میں ایڈمشن لیں، سیکھیں اور پیسے کمائیں ، اگر آپ کے پاس ٹائم نہیں اور آپ کسی انسٹیٹیوٹ نہیں جاسکتے تو  یوٹیوب کا رُخ  کریں ، یوٹیوب زندہ باد ،  کوئی بھی آن لائن سکل سیکھیں، اور پیسے کمائیں ۔  

  

Post a Comment

0 Comments