یوٹیوب پر پیسے کیسے کمائیں | Youtube par paise kaise kamaye

یوٹیوب پر پیسے کیسے کمائیں    Youtube par paise kaise kamaye |

یوٹیوب پر پیسے کیسے کمائیں   |   Youtube par paise kaise kamaye

یوٹیوب پر پیسے کیسے کمائیں    Youtube par paise kaise kamaye | 

اگر آپ آن لائن پیسے کمانے کے خواہش مند ہیں  اور کسی  ایسے آن لائن پیسے کمانے کے آئیڈیا کی  تلا ش میں  ہیں  جس میں کسی  قسم کا  دھوکہ یا فراڈ نہ ہو تو  یوٹیوب  آن لائن پیسے کمانے  کیلئے بہت اچھا  ذریعہ ہے ، اگر آپ  بھی آن لائن  پیسے  کمانے کا سوچ رہے  ہیں  تو  یوٹیوب   پر  کام  ضرور کریں،  آج  کے  دور میں  چاہے کوئی  کامیا ب بلاگر ہو  یا  پھر  فری لانسر ہو اس کا یوٹیوب  چینل  ضرور ہو گا، اگر یوٹیوب  چینل نہیں  بھی ہے  تو  بہت  جلد وہ  یوٹیوب پر  اپنا چینل  بنا لیں  گے ،  اگر   آپ  نے ابھی تک  اپنا یوٹیوب  چینل  نہیں  بنایا  تو ابھی یہاں کلک  کر کے  اپنا یوٹیوب  چینل  بنا لیں۔

آپ  کا یوٹیوب  چینل بن گیا ، آپ نے اپنی مرضی کا نام  رکھ لیا،  یہ  بھی سوچ لیا  کہ آپ  کے  چینل کا ٹاپک  کیا  ہو  گا، کس قسم کی ویڈیوز آپ اپنے یوٹیوب  چینل پر اپلوڈ کریں  گے ،  اس کے بعد  نمبر آتا ہے  ایک عدد ایڈسینس اکاؤنٹ  کا  آپ  کو اپنی  یوٹیوب  کی  پیمنٹ  لینے  کیلئے گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ  بنانا ہو  گا، اگر آپ گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ بنانا  چاہتے ہیں  تو یہاں  کلک کریں۔

سبسکرائبرز اور واچ ٹائم

آپ کا چینل  بن گیا  آپ   نے گوگل ایڈسینس کا  اکاؤنٹ بھی  بنا لیا  اب   کچھ اہم  باتیں  جن کا آپ کو علم ہونا ضروری ہےآپ کو   بتا نا  چاہتا ہوں ،  یوٹیوب  پر اپلوڈ کی جانے  والی  ویڈیوز  سے پیسے کمانے کیلئے  ضروری ہے کہ آپ کا چینل یوٹیوب کی جانب سے   مونیٹائز ہو  ، یوٹیوب  چینل مونیٹائز کروانے کیلئے  پچھلے  بارہ ماہ  کے  دوران  آپ کے   چینل پر  ایک ہزار سبسکرائبرز اور  چار ہزار گھنٹوں کا واچ ٹائم ہونا ضروری ہے  ،  جب آپ  کا چینل  مونیٹائزیشن  کا اہل ہو  جائے گا تو   یوٹیوب  کی جانب سے  آپ  کا  چینل  ریویو کیا  جائے  گا  کہ آیا  یہ چینل مونیٹائزیشن  کے قابل  ہے  بھی  یا نہیں ، اس لیے   اگر آپ یوٹیو ب  پر کام  کرنا  چاہتے ہیں تو ایک بار یوٹیوب  کی  پالیسی کو ضرور  پڑھ لیں  ،  تاکہ  آپ کو  معلوم  ہو سکے   کہ  کس طرح  کی ویڈیوز آپ بنا سکتے ہیں   اور کس  طرح کا مواد  یوٹیوب  پر مونیٹائز  نہیں  ہو سکتا۔

مزید پڑھیں: گھر بیٹھے آ ن لائن پیسے کمانے کے طریقے

یوٹیوب  ویڈیوز  کے بارے  میں  اہم معلومات

آپ  یوٹیوب    سے پیسے کمانا چاہتے ہیں  تو  آپ کو خود سے  ویڈیوز  بنا کر یوٹیوب پر اپلوڈ کرنا  ہوتی  ہیں  ایسا نہیں ہو سکتا کہ  آپ کسی  اور کی ویڈیوز کو  یوٹیوب  پر اپلوڈ کر کے پیسے  کما پائیں ، اگر آپ ایسا کریں  گے بھی تو آپ کی ویڈیو ڈیلٹ کر دی  جائے  گی، آپ کی ویڈیو کو کاپی رائیٹ کا سامنا  بھی کرنا پڑ سکتا ہے  اور بعض دفعہ  آپ  کا یوٹیوب چینل ڈیلیٹ بھی  کر دیا  جاتا ہے ، اس لیے    ایسی   ویڈیوز  دیکھ  کر یوٹیوب  پر کام  کرنے کا مت سوچین جن میں کہا  جاتا ہے ، خود سے  ویڈیوز  بنائےبغیر    یوٹیوب سے پیسے کمائیں،  اچھا کوالٹی   والا کام  کریں  لوگوں  کو اچھاکونٹینٹ  دیں آپ یوٹیوب  پر ضرور کامیاب  ہو ں گے ۔

آپ کو  جو کام آتا  ہے  جو سکل  آپ کے پاس  ہے  آپ اس کے بارے  میں یوٹیوب پر  ویڈیوز اپلوڈ کر سکتے ہیں ،  اگر آپ  کو کوکنگ آتی ہے  تو  کوکنگ  کی ویڈیوز بنائیں، اگر  آپ  کو سیروتفریح کرنا اچھا لگتا ہے  تو   دی لاگ ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر اپلوڈ کریں، اگر آپ  کو  ٹیکنالوجی   کا اچھا نالج ہے تو  ٹیکنالوجی کی ویڈیوز  بنا کر یوٹیوب پر اپلوڈ کریں۔

یوٹیوب  پر کن طریقوں سے پیسے کمائے  جا سکتے ہیں

یوٹیوب  پر  ایڈز کی صور ت میں  گوگل ایڈسینس سے بھی پیسے کمائے  جا سکتے ہیں  ،  اس کے علاوہ  افلیٹ  مارکیٹنگ  کے ذریعے  بھی پیسے کمائے  جا سکتے  ہیں،مثال کے طور پر  آپ  کسی کمپنی کا مائیک استعمال  کر رہے ہیں  تو آپ  اس مائیک کا افلیٹ  لنک  اپنی ویڈیو  کی ڈسکرپشن میں  دے سکتے ہیں اور اپنی ویڈیو میں  بتا سکتے ہیں کہ آپ نے ویڈیو  بنانے کیلئے  کونسا مائیک استعمال کیا ہے  اگر کوئی  خریدنا  چاہے تو  لنک ڈسکرپشن میں موجود ہے ،  اس کے  علاوہ  دوسروں کی پروڈکٹس  یا برینڈز کو پرموٹ  کر کے بھی  یوٹیوب  پر پیسے  کمائے جا سکتے ہیں، اب  یہ ضروری  نہیں  کہ  ہر کوئی  کامیاب یوٹیوبر  بن پائے ، اگر آپ کوئی  ایسا  بزنس کرتے ہیں  جس کو آپ آن لائن  پرموٹ کر سکیں  یا  اس کی مارکیٹنگ  کر پائیں تو  آپ یوٹیوب  کو استعمال کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو مزید  ترقی دے سکتے  ہیں۔

یوٹیوب  سروسز سیل کر کے پیسے  کمائیں

یوٹیوب  پر   کام کرنے کے ساتھ ساتھ  آپ یوٹیوب سے جڑی سروسز  بھی سیل کر سکتے ہیں  اب یہ ضروری  نہیں  کہ  آپ سبسکرائبرز یا واچ ٹائم  سیل کرنا شروع کر دیں ، آپ  لوگوں  کو  ویڈیو ایڈیٹنگ ،  یوٹیوب ویڈیوز سکرپٹ ، یوٹیوب  چینل لوگو، یوٹیوب  چینل آرٹ ،  ویڈیو وائس اوور کی سروس  بھی آفر کر سکتے ہیں،  اس کےعلاوہ   یوٹیوب  ویڈیوز    ایس ای او    کی سروس  بھی دی  جا سکتی ہے ۔

مزید پڑھیں: کیا آپ آن لائن پیسے کمانے میں ناکامی کی وجوہات جانتے ہیں

یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا

سوشل میڈیا کی اہمیت  سے  آپ کسی بھی صور ت انکار نہیں کر سکتے ، اگر  آپ یوٹیوب پر کامیاب ہونا چاہتے ہیں  اور یوٹیوب  سے  پیسے کمانے کے خواہش مند ہیں  تو اپنے چینل  کے نام سے سوشل میڈیا  اکاؤنٹس  ضرور بنائیں  ، جیسا کہ ٹوئیٹر اکاؤنٹ ، انسٹاگرام اکاؤنٹ ، فیس بک پیج ، فیس بک  گروپ  وغیرہ  ،   بہت سے یوٹیوبرز  یوٹیوب کے ساتھ ساتھ  فیس  بک کی  مونیٹائزیشن سے  بھی پیسے  کما رہے ہیں، جو ویڈیو  و ہ یوٹیوب  پر اپلوڈ کرتے ہیں اسے   وہ   فیس  بک پر  بھی اپلوڈ کر دیتے  ہیں،  ابھی پاکستان  میں  تو فیس  بک کی مونیٹائزیشن  آن  نہیں  ہو سکتی لیکن  مستقبل میں  یہ سہولت  پاکستانیوں  کو بھی دی  جا سکتی ہے اس لیے خود کو   ابھی سے  فیس پر  ایکٹیو کریں  اور فیس   بک پر  بھی  اپنے  یوٹیوب   چینل سے  جڑی کمیونٹی  ضرور بنائیں۔

نئے یوٹیوبرز کی مدد کریں

پاکستان میں  لاکھوں  پڑھے لکھے  نوجوان  بے روزگار ہیں  اگر آپ  کے پاس کوئی  سکل ہے تو دوسروں کی مدد ضرور  کریں ،  جو کچھ آپ کو آتا ہے وہ دوسروں  کو ضرور سیکھائیں، اگر  آپ  کا ایک یوٹیوب  چینل ہے  اور  آپ  اس سے پیسے  کما رہے ہیں تو  نئے  یوٹیوبرز  کی مدد ضرور کریں، نئے یوٹیوبرز کو بہت  سی مشکلات  کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،  پاکستا ن میں  یوٹیوب سے پیسے کمانے والے تو ہزاروں  ہیں  لیکن  دوسروں کی مدد کرنے والے  چند سو لوگ  ہیں،  اگر آپ  یوٹیوب پر  ٹیکنالوجی سے  متعلق  ویڈیوز نہیں بھی بناتے تو  آپ  سوشل میڈیا   اکاؤنٹس کے ذریعے  نئے  لوگوں کی مشکلات حل کر سکتے ہیں ان کی مدد کرسکتے ہیں۔

 

 

  

Post a Comment

0 Comments