ایک لاکھ سے شروع ہونے والے کاروبار 1lakh investment business in pakistan

ایک لاکھ سے شروع ہونے والے کاروبار  1lakh investment business in pakistan

ایک لاکھ سے شروع ہونے والے کاروبار  1lakh investment business in pakistan

ایک لاکھ سے شروع ہونے والے کاروبار  1lakh investment business in pakistan

کاروباری آئیڈیاز کی تلاش میں ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے اسے ایسا کاروباری آئیڈیا ملے جس میں انویسٹمنٹ کم سے کم ہو اور منافع کی شرح زیادہ ہو،  ایسے بہت سے کاروبار ہیں  جن کو شروع کرنے کے لیے آپ کو کم سرمائے کی ضرورت ہوتی ہےاور آپ اس سے اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ بزنس آئیڈیاز کے بارے میں بتائیں گے،  جنہیں آپ ایک لاکھ سے شروع کر سکتے ہیں اور اس میں منافع کی شرح بھی زیادہ ہے، وہ بزنس آئیڈیا زکون کون سے  ہیں اس آرٹیکل میں پڑھیں۔


بچو ں کےگارمنٹس
شہد کا کاروبار
بیکری مصنوعات بنائیں
بیگز کا کاروبار
اچار یا مربہ کا کاروبار

 

بچو ں کےگارمنٹس

بچوں  کے گامنٹس کا کاروبار انتہائی منافع بخش کاروبار ہے، یہ کم وقت میں تیار ہو جاتے ہیں،  آپ اسے ایک لاکھ روپے سے بھی شروع کر سکتے ہیں، آپ بچوں کے گارمنٹس خود سے بنانا شروع کر دیں، بڑوں کے مقابلے میں بچوں کے گارمنٹس پر خرچہ کم آتا ہے اور منافع کی شرح بھی زیادہ ہے، کوشش کریں خود کا برینڈ بنائیں اس کے لیے آپ کو ایک عدد لوگو کی ضرورت ہے ، لوگو بنوائیں اور کام شروع کر دیں۔

شہد کا کاروبار

شہد کا کاروبار ایک منافع بخش کاروبار ہے، آپ ہول سیل ریٹ پر شہد خریدیں اس کی اچھی پیکینگ کر یں اس پر خوبصورت لیبل لگائیں اور مارکیٹ میں بیچنا شروع کر دیں،  اس کے علاوہ شہد آن لائن بھی فروخت کیا جاسکتا ہے ۔شروعات میں آپ شہد ہول سیل قمیت پر لے کر سیل کریں، جب آپ کا کاروبار کامیابی سے چلنے لگے تو  آپ خود سے بھی شہد کی مکھیاں پال کر شہد حاصل کر سکتے ہیں۔

 

بیکری مصنوعات بنائیں

بیکری کا کاروبار بھی کم سرمائے سے شروع کیا جا سکتا ہے ، شروعات میں آپ دو سے تین چیزوں سے شروع کریں جیسا کہ رس کیک، بسکٹ وغیرہ   معیار  اور ذائقہ پر پوار دھیان دیں، اور اپنے قریبی مارکیٹ میں بیچنا شروع کر دیں، جب آپ کا کاروبار کامیاب ہو جائے تو بیکری مصنوعات بڑھانا شروع کردیں، انشاء اللہ اچھے پیسے کمائیں گے۔

 

بیگز کا کاروبار

شاپروں کی بجائے کاغذ  اور کپڑے کے بیگز کو ترجیح دی جا رہی ہے اور مستقبل میں امکان ہے شاپر ختم کر دئیے جائیں، اس لیے کپڑے اور کاغذ کے بیگ بنا کر بھی   کم سرمائے سے کاروبار کی شروعات کی جا سکتی ہے۔بیگز کے اوپر اچھی پرنٹینگ کر کے انہیں منفرد بنایا جا سکتا ہے۔

اچار یا مربہ کا کاروبار

پاکستان میں اچار اور مربہ بہت زیادہ سیل ہوتا ہے، آپ مختلف پھلوں کا مربہ بنا کر سیل کر سکتے ہیں، اسس کے علاوہ  آم، مرچ، لیموں  کا اچار بنا کر بھی فرخت کیا جا سکتا ہے، اچھی سی پیکینگ ہونی چاہیے اور خوبصورت سا لیبل لگا ہو تو گاہک آپ کا اچار یا مربہ خریدنے پر مجبور ہو جائے گا۔ آپ اپنا ایک برینڈ بھی بنا سکتے ہیں، اگر آپ کوالئی اور پیکینگ اچھی رکھیں گے تو اآپ کے برینڈ کا بھی  مارکیٹ میں نام ہو گا۔

 

امید کرتا ہوں آپ کو یہ بزنس آئیڈیا زپسند آئے ہوں گے ، مزید اچھے اور کامیاب بزنس آئیڈیا ز آپ کے ساتھ شئیر کیے جاتے رہیں گے۔

 

 

 

  

Post a Comment

0 Comments