وزن کم کرنے کے آسان طریقے Easy ways
to lose weight urdu
زندگی تیزی سے بدل رہی ہے آج کل جدید دور
ہے لو گ گھر کے کھانے کو چھوڑ کر فاسٹ فوڈ کی جانب جا رہے ہیں ، لوگ
گھر کے کھانوں کی نسبت برگر، پیزہ ، نوڈلز کو ترجیح دیتے ہیں ۔ فاسٹ
فوڈ کو ایک طرح کا سیٹس سیمبل سمجھا جاتا ہے ۔ اس طرح کی خوراک کھانے
سے ہمارے جسم میں چربی کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور انسان موٹا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
بڑھا ہوا پیٹ اور موٹا پا انسان کی شخصیت
پر بُرا اثر ڈالتا ہےاس کے ساتھ مختلف قسم کی بیماریوں کو بھی دعوت دیتا ہے۔موٹاپے
کی وجہ سے دل کی بیماریاں، شوگر ، بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
آج میں آپ کو جسم کی فالتو چربی کو کم کرنے کے طریقے بتاؤں گا جس
سے آ پ کا وزن بھی کم ہو گا اور جسم سمارٹ ہو جائے گا۔
وزن گھٹانے کے یہ طریقے ان لوگوں کے
لیے ہیں جن کی روزمرہ کی زندگی مصروفیت سے بھرپور ہے جنہیں ورزش کرنےکا ٹائم بھی
کم ہی ملتا ہے، اور وہ کسی مخصوص خوراک کے چارٹ پر بھی عمل نہیں کر سکتے۔
لیموں اور دھنیہ
ہرہ دھنیہ ایک قدرتی اینٹی
اکسیڈینٹ ہے اور لیموں میں وٹامن سی کی اچھی مقدار پائی جاتی ہےجس کی
وجہ سے لیموں جسم سے گندے مادے باہر نکالتا ہے اور جسم کو زہریلے
مرکبات سے صاف کرتا ہے۔
طریقہ کار: تھوڑا سا تازہ دھنیہ لیں اس
کو میکسچر میں ڈال کر آدھا گلاس پانی ڈالیں اور اس کے ساتھ ایک بڑے
سائز کا لیموں ڈال کر میکس کر لیں ، اب اس جوس کو پی لیں۔
اس جوس کو ہر بار تازہ بنائیں، بنا کر فریج میں نا رکھیں۔اس جوس کو صبح خالی پیٹ
پیا کریں اور پینے کے آدھا گھنٹہ تک کوئی اور چیز میت کھائیں پئیں۔ اس جوس کو پانچ
دن استعمال کریں اس کے بعد سات سے دس دن کا وقفہ کریں۔
اجوائن کا پانی
وزن کم کرنے کے لیے اگر آپ
گھریلو نسخے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس میں اجوائن بہت اہم ہے۔اجوائن ہاضمہ
درست کرتی ہے ، اس کے ساتھ اجوائن کا استعمال موٹاپہ کم کرنے کے لیے بھی
کیا جاتا ہے۔اجوائن کا پانی صبح خالی پیٹ پینے سے فالتو چربی کم ہو جاتی ہے
اور ہاضمہ درست کرتی ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
طریقہ کار: چالیس سے پچاس
گرام اجوائن لیں اور اُسے رات بھر کے لیے ایک گلاس پانی میں بھگو کر
رکھ دیں ۔ صبح اس پانی کو چھان لیں اور اس میں تھوڑا شہد ڈال کر خالی پیٹ پی لیں۔
پندرہ سے بیس دن لگاتار استعمال کریں ، جس سے آپ کو واضح فرق محسوس ہو گا بہترین
رزلٹ کے لیے تیس سے چالیس دن تک استعمال کریں۔
0 Comments