شربتِ بادام کے فوائد اور بنانے کا طریقہ-sharbat e badam recipe in urdu

 شربتِ بادام کے فوائد اور بنانے کا طریقہ-sharbat e badam recipe in urdu
 شربتِ بادام کے فوائد اور بنانے کا طریقہ
 شربتِ بادام کے فوائد اور بنانے کا طریقہ-sharbat e badam recipe in urdu
گرمی ہو یا سردی پانی ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے، گرمیوں میں لوگ پیاس کی شدت کو کم کرنے کے لیے سافٹ ڈرنکس اور رنگ والے شربت استعمال کرتے ہیں جن کی وجہ سے انسانی جسم پر بہت سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں،  آج میں آپ کوشربتِ بادام  کے بارے میںبتاؤں گا، یہ بنتا کیسے ہے  اور اسکے فوائد کیا ہیں، اس  کےاستعمال سے  آپ کو بے انتہا فوائد  حاصل ہوں گے، اس کو بنانا بھی بہت آسان ہے۔



شربتِ بادام کےاجزاء

گری بادام 150 گرام۔ چہار مغنز مکمل، 50 گرام،    الائچی سبز، 25 گرام، سونف 50 گرام، گل سرخ، 25 گرام، خشخاش 25 گرام، زیرہ سفید ایک چمچ، چینی 3 کلو، پانی 4 لیٹر

شربتِ بادام بنانے کیترکیب
بادام علیحدہ بھگو دیں تاکہ چھلکا اتر سکے چھلکا اتارنے کے بعد بادام گرائینڈ کر لیں. باقی تمام اجزاء  کو 4 لیٹر پانی میں بھگو دیں 8 گھنٹے کے بعد جوشاندہ بنائیں جب پانی 2 لیٹر رہ جائے تو 3 کلو چینی ڈال کر شربت بنالیں۔ ست لیموں اور ست لوبان لازمی ڈالیں آدھی ،آدھی چمچ تاکہ شربت خراب نہ ہو.
شربتِ بادام کےفوائد
نہایت ہی مقوی قلب، مفرح، مقوی دماغ شربت بنے گا ایک بار استعمال کریں گے تو دیوانے ہو جائیں گے اس شربت کے، طالب علموں اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے بہترین نتائج ہیں.

Post a Comment

0 Comments