پاکستان میں اردو بلاگنگ کا مستقبل- The future of Urdu blogging in Pakistan
پاکستان میں ہر کسی
کو معلوم ہو گا کہ یوٹیوب سے اچھے خاصے پیسے کمائے جا سکتے ہیں اور ہر کسی کی
خواہش ہے کہ وہ یو ٹیوب سے کچھ نہ کچھ کما نے میں کامیاب ہو جائے پاکستان میں
علماء کرام ، کریکٹرز، صحافیوں سے لے کر عام لوگوں نے اپنے یو ٹیوب چینل بنا کر
اچھی کمائی کی ہے وہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بلاگنگ کیا ہے؟ کیسے کی
جاتی ہے؟ اور بلاگنگ سے ہم یوٹیوب کی نسبت زیادہ پیسے کما سکتے ہیں۔
بلاگنگ کی شروعات
بلاگنگ کی شروعات 1999
میں ہوئی ، جبکہ پاکستان میں بلاگنگ کی شروعات 2001
میں ہوئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے بلاگرز کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا ۔سب
سے پہلے نیوز چینلز کی جانب سے ان کے بلاگز متعارف کروائے گئے شروعات میں یہ بلاگزصرف
خبروں اور ٹیکنالوجی کے بارے میں ہوتے تھے
۔وقت گزرنے کے ساتھ بلاگرز نے مختلف موضوعات پر بلاگز لکھنا شروع کر دئیے تھے۔
انٹرنیٹ پر پاکستانی صارفین
2010میں پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ایک
کروڑ تھی ۔ بہت کم لوگوں کے پاس انٹرنیٹ
کی سہولت تھی اور جن کے پاس سہولت تھی ان کےانٹرنیٹ کی سپیڈ نہایت ہی کم تھی ۔ 2019
میں پاکستان کے اندرتھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد چھ کروڑ دس لاکھ سےبھی زیادہ ہے
۔ ان میں سے زیادہ تر لوگ انگلش کو کم ہی لکھنا
اور پڑھنا جانتے ہیں(معذرت کے ساتھ میں بھی انہی لوگوں میں شامل ہوں) ۔پاکستان میں اردو
سمجھنے، لکھنے اور بولنے والوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ اگر آپ بلاگنگ شروع کرنا چاہتے
ہیں تو آپ کو میرا مشورہ یہی ہے آ پ اردو میں بلاگ بنا کر کام شروع کر دیں آپ کے
بلاگ پر بہت جلدٹریفک آنا شروع ہو جائے گی ۔
اردو یا انگلش بلاگ
اگر آپ ایک ایکسپرٹ ہیں آپ کو اچھی انگلش لکھنا آتی ہے اور SEO کے
بارے میں جانتے ہیں تو آپ ایک انگلش بلاگ بنا
کر اسے آسانی سے گوگل میں انڈیکس کروا سکتے ہیں اور آپ کے بلاگ پر اچھی
ٹریفک آنا شروع ہو جائے گی ۔ پاکسان میں کچھ بلاگرز ہیں جن کی ویب سائٹس لاکھوں
میں کما رہی ہیں ۔ اگر آپ بھی اپنا بلاگ شرو ع کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو انگلش میں
لکھنا نہیں آتا یا آپ کوSEOکے بارے میں زیادہ نہیں
معلوم تو آپ اردو میں بلاگ بنا کر کام کی شروعات کر سکتے ہیں ۔
اردو بلاگ سے کمائی
اگر آپ گوگل پر جا کر اردو میں کچھ سرچ کرتے ہیں تو آپ کو اردو
میں کافی مواد ملے گا اور کچھ بلاگز گوگل کے پہلے پیج پر انڈیکس ہوں گے ۔اردو میں
کی ورڈ سرچنگ گوگل میں بڑھتی جا رہی ہے اگر آپ چیک کرنا چاہتے ہیں تو گوگل کی ورڈ
پلانر پر جا کر چیک کر سکتے ہیں ۔اب ہم آتے ہیں اہم سوال کی طرف ایک اردو بلاگ سے کتنا کمایا جا سکتا ہے
؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس بات کا انحصار آپ کے بلاگ کی ٹریفک اور کمائی کے ذرائع پر ہے۔ پاکستان میں جو اردو بلاگ موجود ہیں ان
پر ایک دن کی ٹریفک ہزاروں کی تعداد میں ہے اور امید کی جا سکتی ہے مستقبل میں
بڑھے گی بلاگنگ پر کمائی کا سب سے مشہور
اور قابلِ اعتماد ذریعہ گوگل ایڈسینس ہے
اگر آپ کو گوگل ایڈسینس کی طرف سے اپرول مل جاتا ہے تو آپ چند ہزار سے لاکھوں میں بھی کما سکتے ہیں اس کے علاوہ افلیٹ
مارکیٹنگ کے ذیعے بھی اچھی کمائی کی جا سکتی ہے اردو ویب سائٹس پرآپ کو بہت سی
شاپنگ ویب سائٹس سے افلیٹ اکاونٹ مل سکتا ہے جن میں ali express, goto.com.pk,amazon شامل
ہیں۔ آپ اگر کچھ کرنا چاہتے ہیں تو دیر مت کریں" آج نہیں تو پھر کبھی نہیں
"اگر آپ نہیں کریں گے تو کوئی اور شروعات کر دے گا اور آپ پیچھے رہ جائیں گے۔

0 Comments