گوٹ فارمنگ کیلئے بہت اہم ہدایات Goat farming urdu

گوٹ فارمنگ کیلئے بہت اہم ہدایات   Goat farming urdu
گوٹ فارمنگ کیلئے بہت اہم ہدایات goat farming urdu
گوٹ فارمنگ کیلئے بہت اہم ہدایات
سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں میں گوٹ فارمنگ کا رجحان بہت بڑھ رہا ہے، ان سے التماس ہے کہ شروع کرنے سے پہلے اس تحریر کو ضرور پڑھیں شکریہ ۔اس تحریر کا مقصد آپ کے سوالات ومسائل کا مناسب حل/جواب دینا ہے۔خاص کر گوٹ فارمنگ شروع کرنے والے احباب کے لئے جو اکثر و بیشتر ان مسائل کا سامنا کرتے اور انجانے میں اپنا نقصان کر لیتے ان کے لئے یہ عاجزانہ سی تحریر پیش خدمت ہے.
انتخاب:
گوٹ فارمنگ  سائیڈ بزنس میں کام کیا ہوگا۔ کس چیز کی فارمنگ کریں گئے۔؟؟؟
گوٹ فارمنگ میں عام گوشت کے لیے بکریاں پالیں گئے
گوٹ فارمنگ میں اچھی نسل کی بکریاں رکھ کر ان سے بچے حاصل کرکے فروخت کریں گئے
گوٹ فارم میں صرف بکرے بڑے کرکے  فروخت کریں گئے۔
گوٹ فارم میں عام نسل کے چھوٹی عمر کے بکرے منڈی سے لاکر ان کا وزن بڑھا کر فروخت کریں گئے۔
ان چاروں طریقوں میں کسی ایک طریقے پر عمل کرنا ہوگا۔
موضوعات:
(1)منڈی سے جانوروں کی خریداری کا ہنر
(2)
بہترین پیداوار کیلئے مینجمنٹ گھبن بکری کی دیکھ بھال
(3)
بکری کی ڈلیوری کے بعد دیکھ بھال
(4)
نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال
(5)
بکری گھبن دوبارہ کرانے کا طریقہ
=================================
نوٹ :- اس طریقے سے بکری سے سال میں دو مرتبہ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔
(1)منڈی سے جانوروں کی خریداری کا ہنر/فن :-
آپ بکریاں وہ رکھیں جو آپ کے علاقائی بکری ہے آپ اپنے علاقے کی اس منڈی میں جائیں جو آپ کے شہر کے قریب ہو اس منڈی میں جائیں آپ نے اس منڈی میں ایک ماہ جانا ہے یعنی آپ نے چار منڈیاں کرنی ہیں ان چار منڈیوںمیں  آپ نے خریداری کا ایکسپرٹ بننا ہے آپ نے قیمت پوچھنی ہے ریٹ اتنا لگائیں وہ نہ دے وہ بیس مانگے آپ پانچ کہیں چیک کرنا ہے جہاں سودا ہو رہا قریب ہو جانا ہے مالک نے کتنا مانگا گاہک نے کتنے کی لی  کن چیزوں کو چک کیا ۔آپ چار منڈیوں میں ایکسپرٹ ہو جائیں گے اگر آپ کو خریدنے کافن آگیا تو بیچنے کا خود آجائے گا
آپ کاروبار کےلیےبکریاں لے رہیں ہیں گھبن بکری لینی ہے جو آپ کو معلوم ہو چکا ہوگا کہ بکری گھبن کنفرم کس کو بولتے ہیں جو نذر آرہی ہو دو ما سے تین کی جو وپاری بولے کی گھبن ہے وہ جھوٹ ہو گا
------------------------------------------
(2) 
گھبن بکری کی خوراک کا شیڈیول :-
بکری گھر لائیں اسکو دنیا جہان کی چیزیں نہیں ڈالنی صرف ایک ٹائم متوازن ونڈہ 500گرام باقی ٹائم توڑی چارہ ایک دن کی خوراک کم سے کم خرچہ پر لانی ہے کیونکہ ہم کاروبار کے لیے بکری لائیں ہیں
------------------------------------------
(3)
بکری کی ڈلیوری کے بعد دیکھ بھال :-
جب بکری بچے دے بچے اسکو چاٹنے دیں جیر کا خیال رکھیں کھانے نہ دیں جب جیر پھینک دے اسے 100گرام باجرہ ابال کر 100گرام گڑ اور50گرام زیرہ 50گرام دیسی گھی دیں پانچ دن میں بکری صاف ہوگی اور دودھ اتارے گی سب مکس کرکے دینا ہے
اب آپ نے نے ڈائری میں اس کی سونی تاریخ لکھنی ہے۔

------------------------------------------
(4)
نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال :-
اور پہلے دس دن بچے بکری کے ساتھ کھلے رہے اس کے بعد بکری کو کور کریں اور بچوں کا دودھ تین ٹائم پر لائیں پندرہ دن کے بعد بچوں کو دو ٹائم پر لائیں۔
اس ترتیب سے دودھ دیں گے بکری کمزور نہیں ہو گی دودھ بنانے کاٹائم مل جائے گا ۔بکری کو اگر ساتھ بچے ہر وقت ساتھ رہیں گے بکری کو دودھ بنانے کا ٹائم نہیں ملےگا اور ہر وقت دودھ پینے سے بچوں کا معدہ خراب رہے گا۔
------------------------------------------
(5)
بکری کو گھبن کرنے کا طریقہ :-
بچے جب دو ماہ کے ہو جائیں تو بکری کو اگلے ماہ گزرنے سے پہلے ہیٹ میں آجانا چائیے اگر تیسرے ماہ میں بکری ہیٹ میں نہ آئی تو آپ بکری سے سال میں دو دفعہ بچے نہیں لے سکیں گے اور یہ بات ٹھیک نہیں اس ماہ میں منرل مکسچر اور گڑ دینا ہے ونڈہ آپ پہلے ہی دے رہے ہیں دس پندرہ دن یہ چیزیں دینے سے بکری ہیٹ میں نہ آئے تو انجکشن سائیکلومیٹ لگائیں کراس ہونے کے بعد بکری کو ٹھنڈا کریں ہیوی خوراک بند کریں چند دن چارہ اور پانی پر رکھیں جب پرگننسی کو چار ماہ جوجائیں dcpپوڈردیسی گھی ونڈہ بکری کو دیں روزانہ کی بنیاد پر اس سے دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا
------------------------------------------
(6)
کامیابی/منافع کیلئے سفارشات :-
بکری کو سالانہ ویکسین وقت پر لازمی کروائیں۔
اگر بکریاں ایک دوتین ہیں اس کا وقت کم دینا پڑتا ہے اگر کمرشل لیول پر ہیں تو جس طرح کاروبار دوکان نوکری کو ٹائم دیتے اتنا دینا پڑے گا پڑے گا خود کو کیونکہ ان میں بیماری، ڈلیوری، چارہ، وقت پر پانی  آپ نے خود کروانا ہے اپنی نگرانی میں اگر آپ خود یہ نہیں کر سکتے تو اس کام کو چھوڑ دیں اگر یہ باتیں آپ کرسکتے ہیں تو آپ کو رزلٹ ملے گا انشاءاللہ۔
------------------------------------------
نفع نقصان میرے اللہ کے ہاتھ میں ہے اللہ پاک کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا لیکن ہم سمجھتے نہیں ۔



Post a Comment

0 Comments