بلاگنگ سے کیسے پیسے
کمائیں۔Blogging se kaise paise kamaye
بلاگنگ سے کیسے پیسے
کمائیں۔Blogging se kaise paise kamaye
بلاگنگ آن لائن
ارنینگ کا ایک پرانا اور کامیاب طریقہ ہے ، اور یہ انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے ان
طریقوں میں سر فہرست ہے جس پر لوگ سالوں سے اعتبار کر رہے ہیں،بلاگینگ میں آپ نے
ایک بلاگ بنانا ہوتا ہے اور جس ٹاپک پر آپ کا بلاگ ہے اس پر آرٹیکل لکھنے ہوتے ہیں جنہیں انٹرنیٹ پر
سرچ کرنے والے لوگ پڑھتے ہیں، اگر آپ بھی بلاگینگ کے ذریعے پیسے کمانے کےخواہش مند
ہیں تو یہ آرٹیکل پورا پڑھیں، آن لائن ارنینگ کی فیلڈ میں نئے آنے والوں کے لیے یہ معلومات بہت ہی مفید ہونے والی ہیں۔اس آرٹیکل میں آپ کے ذہن میں
موجود ان سوالوں کے جواب ملیں گے۔
فری میں بلاگ کیسے
بنائیں؟
بلاگر پر بلاگ بنانے
کے فائدے؟
بلاگنگ کے لیے کس
موضوع کا انتخاب کریں؟
بلاگنگ میں کن
طریقوں سے کمائی ہوتی ہے؟
بلاگ کا ایس ای او
کیا ہے ،SEO کیسے کریں؟
فری میں بلاگ کیسے بنائیں؟
جو لوگ بلاگنگ کرنا چاہتے ہیں اور وہ بلاگنگ میں نئے ہیں تو انہیں شروعات فری کے بلاگ سے کرنی چاہئےجسے بنانا بھی آسان ہے اور آپ کو اس پر پیسے بھی نہیں خرچ کرنا پڑتے اس کے علاوہ آپ کو کسی سے مدد لینے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی ۔ انٹرینٹ پر آپ کو فری بلاگ بنانے کے کافی پلیٹ فارم ملتے ہیں لیکن میرا آپ کو یہی مشورہ ہے آپ Blogger کو استعمال کریں کیونکہ یہ گوگل کا پلیٹ فارم ہے اور آپ اس پر آنکھ بند کر کے بھروسہ کر سکتے ہیں۔
Bloggerپرہمیں فری میں سب ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ ملتی ہے ۔ بلاگ بنانے کیلئےہمیں ایک عدد جی میلGmail اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے ۔آپ بلاگ موبائل پر بھی بنا سکتے ہیں اور استعمال بھی کر سکتے ہیں لیکن موبائل پر اس کے سارے فیچرز کام نہیں کریں گے اس لئے ضروری ہے کہ آپ کے پاس ایک لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر موجود ہوتاکہ آپ تمام فیچرز استعمال کر سکیں۔
بلاگ بنانے کیلئے www.blogger.com پر جائیں اور وہاں موجود create your blog بٹن پر کلک کریں ۔
اس کے بعد سائن ان کا پیج اوپن ہو جائے گا ۔ جی میل آئی ڈی اور پاسورڈ لگا کر سائن ان کریں جس کے بعد welcome to blogger کا پیج دیکھائی دے گا۔
اس کے بعد ہم نے ڈسپلے نیم لکھ دینا ہے آپ نے اپنے مرضی کے مطابق لکھ دینا ہےاور continue to bloggerکے بٹن پر کلک کر دیں۔
اس کے بعد سائن ان کا پیج اوپن ہو جائے گا ۔ جی میل آئی ڈی اور پاسورڈ لگا کر سائن ان کریں جس کے بعد welcome to blogger کا پیج دیکھائی دے گا۔
اس کے بعد ہم نے ڈسپلے نیم لکھ دینا ہے آپ نے اپنے مرضی کے مطابق لکھ دینا ہےاور continue to bloggerکے بٹن پر کلک کر دیں۔
اگلے سٹیپ میں آپ نے create new Blog پر کلک کرنا ہے اور آپ نے Title اور بلاگ ایڈریس لکھ دینا ہے مثال کے طور پر ٹائٹل میں آپ free blog لکھ دیں اور ایڈریس میںfreeurdublog.blogspot.comلکھ دیں ۔
آپ نے اپنے بلاگ کے حساب سے ٹائیٹل اور بلاگ ایڈریس کا انتخاب کرنا ہے بعض اوقات آپ کا ایڈریس موجود نہیں ہوتا تو آپ نے اس سے ملتا جلتا ایڈریس لے لینا ہے۔
آپ نے اپنے بلاگ کے حساب سے ٹائیٹل اور بلاگ ایڈریس کا انتخاب کرنا ہے بعض اوقات آپ کا ایڈریس موجود نہیں ہوتا تو آپ نے اس سے ملتا جلتا ایڈریس لے لینا ہے۔
ٹائٹل اور ایڈریس کے بعد آپ نے نیچے دئیے گئے Template میں سے کوئی ایک پسند کر لینا ہے اور create blog پر کلک کر دیں آپ کا بلاگ بن جائے گا۔اب آپ اپنے آرٹیکل لکھ کر شئیر کر سکتے ہیں۔
بلاگر پر بلاگ بنانے کے فائدے؟
بلاگر کو استعمال کرنا نہایت ہی آسان ہے اگر آپ ایک ٹیکنیکل آدمی نہیں ہیں تب بھی آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے آپ کے پاس کسی خاص قسم کی سکل یا پھر تعلیم کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ بہت سے ایسے لوگ جو کمپیوٹر یا آئی ٹی کی تعلیم نہیں رکھتے ا س کے باوجود بھی وہ بلاگنگ کر رہے ہوتے ہیں ۔ اس کیلئے آپ کو ضرورت ہے کسی ٹاپک میں مہارت کی اگر آپ میں وہ مہارت ہے اور آپ اسے لوگوں کے ساتھ شئیر کرنا چاہتے ہیں تو آپ بلاگر پر کام کر سکتےہیں۔
فری پلیٹ فام
blogger (بلاگر) ایک فری کا پلیٹ فام ہے جہاں آپ کو ہوسٹنگ خریدنے کی ضرورت نہیں پڑتی ، ہوسٹنگ آپ کو بلاگر کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے ۔ اگر آپ ایک ڈومین خریدنے کے بغیر کام کرنا چاہتے ہیں تب بھی آپ کام کر سکتے ہیں کیونکہ بلاگر کی جانب سے آپ کو ایک فری کی سب ڈومین فراہم کر دی جاتی ہے، اس کےعلاوہ بلاگر پر آپ کو فری کے کافی ٹیمپلٹ بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔
بلاگر سیکیورٹی
blogger (بلاگر )گوگل کا پراڈکٹ ہے ، بلاگر کا ڈیش بورڈ اوپن کرنے کیلئے آپ کو اپنی ای میل آئی ڈی سے لاگ ان کرنا پڑتا ہے جو کہ ایک محفوظ طریقہ ہے ۔بلاگر پر آپ کے بلاگ کے ہیک ہونے کے چانسزنا کے برابر ہوتے ہیں۔یوں سمجھ لیں اسے ہیک کرنا تقریباََ نا ممکن ہے۔
ڈیٹا سپیس
بلاگر پر آپ جیتنا جی چاہے ڈیٹا رکھیں اس کی کوئی حد مقرر نہیں ، بلاگر پر جب ہم کوئی تصویر یا پھر ویڈیو اپلوڈ کرتے ہیں تو وہ گوگل Picasa ایلبم میں سیو رہتا ہے اور یہ بھی ایک گوگل کا پراڈکٹ ہے۔ اگر آپ کا ایک یوٹیوب چینل ہے تو آپ اس کی ویڈیوز کو اپنے بلاگر پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
SEO
بلاگر میں SEOبھی اچھا ہوتا ہے اس کے ساتھ اگر آپ کی ہوسٹنگ سپیڈ زیادہ ہو گی تو ا س سے بھی آپ کی رینکینگ جلدی بڑھے گی اس کے علاوہ بلاگر میں اور بھی آپشن موجودہوتے ہیں جیسا کہ سرچ ڈسکرپشن، میٹا ٹیگ، Robot.txt، سرچ ٹائیٹل وغیرہ ۔
بلاگر Template
بلاگر میں ٹمپلیٹ کو ہم بغیر کوڈنگ کے بھی ایڈیٹ کر سکتے ہیں اس کا کلر سیٹ کر سکتے ہیں، لے آوٹ سیٹ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ لوگو ، آئی کان ، ہیڈر اور فوٹر کو بھی اپنی مرضی سے سیٹ کر سکتے ہیں۔
آسان کوڈنگ
بلاگر ٹیمپلیٹ HTML, CSS, Java Script, XML, GML لینگوئج پر مشتمل ہوتا ہے۔ اگر آپ کوصرف HTML, CSS کے بارے میں تھوڑا بہت علم ہے تو آپ کسی بھی ٹیمپلیٹ کو آسانی سے ایڈٹ کر سکتے ہیں۔بلاگر کا ٹیمپلیٹ XML میں ہوتا ہےاور پوری کوڈنگ ایک ہی پیج پر ہوتی ہے اور آپ کو ایک ہی پیج پر کوڈنگ کرنا پڑتی ہے جس سے الگ، الگ پیجز جیسے مسائل سے سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
فری ٹیمپلیٹ
بلاگر کیلئے آپ کو انٹرنیٹ پر بہت سے ٹیمپلیٹ فری میں مل جاتے ہیں جو کہ آ پ کی ضرورت کے حساب سے بہت اچھے طریقے سے ڈیزائن کیے گئے ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ بلاگر سے مطلق بہت سے کورسز آپ کو یوٹیوب پر فری میں مل جائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے بلاگ کو اچھی طرح سے چلا سکتے ہیں۔
Server Problem
اگر آپ اپنی الگ سے ہوسٹنگ خرید کر بلاگنگ کرتے ہیں تو اکثر آپ کو سرور اپ یا ڈاؤن جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بلاگر پر آپ کو ایسی مشکلات سے بہت ہی کم سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا سمجھیں بلاگر کا سرور کبھی ڈاؤن نہیں ہوتا ۔
Data Bandwidth
آپ کی سائیٹ کا جیتا ڈیٹا استعمال ہوتا ہے وہ بھی گنا جاتا ہے اگر آپ کوئی سستی ہوسٹنگ استعمال کر رہے ہیں تو اس سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اگر آپ کی سائیٹ کو زیادہ دفعہ کھولا گیا ہو یا پھر آپ کی سائیٹ سےزیادہ ڈاؤنلوڈنگ ہو رہی ہے تو آپ کا Bandwidthختم ہونے سے آپ کی سائیٹ ڈاؤن ہو جاتی ہے ۔
اگر آپ بلاگر استعمال کر رہے ہیں تو اس میں آپ کو Unlimited Bandwidthملتا ہےاس لیے اس کو لے کر آپ کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
بلاگینگ کے لیے کس موضوع کا انتخاب کریں؟
بلاگینگ کے لیے کس موضوع کا انتخاب کریں؟
بلاگ کے لیے ٹاپک یا نیش کے انتخاب کے دوران کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے،ایسے کون سے ٹاپک ہیں جن پر کام کر کے آپ ذیادہ پیسے کماسکتے ہیں۔
کاسٹ پر کلک
جب بھی بلاگ بنائیں ایسے ٹاپک کا انتخاب کریں جس کا سی پی سی ریٹ اچھا ہو اگر آپ کو سی پی سی ریٹ اچھا ملے گا تو آپ کی کمائی ذیادہ ہو گی جن ٹاپکس کا ریٹ کم ہو گا ان پر ہونے والی کمائی بھی کم ہو گی اکثر ہزاروں ویوز پر آپ کو محظ چند سو روپے کمائی ہو گی بجائے اس کے آپ کو محنت کے بدلے صرف پچھتانا پڑے اس لیے ٹاپک کا خاص خیال رکھیں۔
بلاگ نیش(ٹاپک) ڈیمانڈ
آپ دیکھیں جو ٹاپک آپ چن رہے اس کی"ڈیمانڈ " کیا ہے کیا ٹاپک ایسا ہے کہ لوگوں کی دلچسپی کا سامان پیدا کر سکتا ہے، یا وہ ایسا ٹاپک ہے جو چند لاکھ لوگوں تک محدود ہے یا کسی خاص ایریا تک اس کی پہنچ ہے، یا صرف ایک آدھ ملک میں اس ٹاپک کو دیکھنے والے موجود ہیں۔ آج کل مائیکرو نیش (ایک مخصوص ٹاپک ) پر بلاگ بہت جلدی رینک ہو جاتے ہیں، اس لیے کوشش کریں آپ ایک مائیکرو نیش بلاگ بنائیں۔
آپ کے بلاگ پر جتنے ذیادہ لوگ آئیں گے اتنی ذیادہ کمائی ہو گی اس لیئے آپ کی کوشش ہونی چاہیئے ذیادہ سے ذیادہ لوگ آپ کے ساتھ جڑے رہیں۔تیسری اور سب سے اہم بات
کی ورڈ کمپٹیشن (مقابلہ)
جب بھی آپ ٹاپک یا کی ورڈ کا انتخاب کریں تو اس پر پہلے سے موجود مواد کا جائزہ لیں کیا آپ اس ٹاپک پر موجود مواد کو ٹکردے سکتے ہیں اگر ہاں تو پھر آپ اس پر ضرورکام کریں ورنہ آپ نئے بلاگر ہونےکی وجہ سے کسی ایسے میدان کا انتخاب کریں جو خالی ہویا پھر مقابلہ کی شرح کم سے کم ہو جس کا فائدہ آپ کو ضرور ملے گا۔
بلاگینگ میں کن طریقوں سے کمائی ہوتی ہے؟
بلاگینگ میں کن طریقوں سے کمائی ہوتی ہے؟
آپ میں سے بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہو گا ایک بلاگ بنانے کے بعد ہم کن طریقوں سے پیسے حاسل کر سکتے ہیں۔ بلاگنگ سے پیسے کمانے کے بہت سے طریقے ہیں جن میں سے چند ایک اچھے اور قابلِ بھروسہ طریقے آپ سب کے ساتھ شئیر کرنے والا ہوں۔ان سب طریقوں سے حاصل ہونے والی کمائی کوئی بھی پاکستان میں کسی بھی جگہ حاصل کر سکتا ہے، جتنی زیادہ محنت اتنا زیادہ پیسے حاصل کریں۔
گوگل ایڈسینس(Adsense)
بلاگنگ میں سب سے زیادہ مشہور اور قابلِ بھروسہ طریقہ ایڈ نیٹ ورک کا ہے اور اس وقت دنیا میں سب سے اچھا ایڈ نیٹ ورک(Adsense) کو مانا جاتا ہے۔ گوگل ایڈسینس آپ کے بلاگ پر ایڈ شُو کرواتا ہے اور بدلے میں آپ کو پیسے دئیے جاتے ہیں ۔اگر آپ اپنے بلاگ پر گوگل کے اشتہار دکھانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو اپنے بلاگ کو گوگل ایڈسینس سے اپروو کروانا ہوتا ہے جب گوگل سے اپروول مل جائے تو کوئی بھی اپنے بلاگ پر ایڈ دکھا کر پیسے کما سکتا ہے ۔ گوگل ایڈسینس سے حاصل ہونے والی کمائی آپ اپنے بینک اکاؤنٹ میں منگوا سکتے ہیں۔
سپانسر شپ (Sponsorship)
سپانسر شپ (Sponsorship)
سپانسر شپ کیلئے آپ کو کچھ خاص کرنے کی ضرورت نہیں اگر آپ کا بلاگ مشہور ہے اور اس پر ڈیلی کی اچھی خاصی ٹریفک آتی ہے تو سپانسرز آپ سے خود رابطہ کر لیں گے اور آپ کو اپنے بلاگ پر ایڈورٹائزنگ کے بدلے میں پیسے دئیں گے۔سپانسر شپ میں آپ اچھے پیسے کما سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اپنے بلاگ پر گیسٹ پوسٹ کرنے اورکسی کو بیک لنکِ دینے کے بھی پیسے لے سکتے ہیں ۔
افلیٹ مارکیٹنگ(Affiliate Marketing)
آپ کے بلاگ پر اچھی ٹریفک آتی ہے تو آپ افلیٹ مارکیٹنگ کے ذریعے بھی کمائی کر سکتے ہیں بہت سے بلاگرز گوگل ایڈسینس کی نسبت افلیٹ مارکیٹنگ سے زیادہ پیسہ کما رہے ہیں اور ان کی پہلی ترجیح افلیٹ مارکیٹنگ ہوتی ہے۔ اس وقت بہت سی ایسی ویب سائیٹس ہیں جن کا افلیٹ پروگرام جوائن کر کے آپ پیسے کما سکتے ہیں سب سے مشہور Amazon affiliate پروگرام ہے۔
بلاگ فروخت (sell blog)
اگر آپ ایک اچھا بلاگ بنا کر اس کا SEOکر سکتے ہیں تو آپ بلاگ بنا کر دوسروں کو سیل کر کے اچھے پیسے کما سکتے ہیں ۔ آپ بلاگ فروخت کرنے کیلئے فیس بک، گروپس اور پیجز کا استعمال کر سکتے ہیں یاد رکھیں بہت سے نوسرباز بھی اس کاروبار میں سرگرم ہیں کوئی بھی ڈیل کرنے سے پہلے اچھی طرح چھان بین ضرور کرلیں۔ اس کے علاوہ آپ بہت سی ایسی ویب سائیٹ پر بھی اپنا بلاگ سیل کر سکتے ہیں جو سیل کی سروس فراہم کر رہی ہیں لیکن اس کیلئے آپ کو پپیمنٹ کرنا ہو گی یہ سروس فری نہیں ہوتی۔
آن لائن کورس (Online course)
انٹرنیٹ پر آپ کو ہزاروں کی تعداد میں آن لائن کورسز مل جائیں گے جنہیں بیچنے والے مہینے کے لاکھوں روپے کما رہے ہیں اگر آپ میں ٹیلنٹ یا سکِل ہے، اور آپ اسے دوسروں کو سیکھانا چاہتے ہیں تو آپ بھی آن لائن کورس ڈیزائن کر کے فروخت کر سکتے ہیں اور پیسے کما سکتےہیں۔
لِنک شارٹنر (link shortener)
آپ اپنے بلاگ پر لِنک شارٹنر کی مدد سے مختلف ویب سائیٹس ، ویڈیوز، ڈاؤنلوڈ لنک وغیرہ کے یو آر ایل (URL) شارٹ کر کے بھی پیسے کما سکتے ہیں۔ آپ نے اکثر بلاگز پر ڈاؤنلوڈ کے آپشن میں لنک شارٹنر کا استعمال دیکھا ہو گا جب کوئی اس لنک پر کلک کر ے گا تو لنک شارٹنر ویب سائیٹ اس کے پیسے دے گی۔
لِنک شارٹنر کے بارے میں مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
بلاگ کا ایس ای او کیا ہے ،SEO کیسے کریں؟
بلاگ کا ایس ای او کیا ہے ،SEO کیسے کریں؟
گوگل اپنی سروسز کو بہتر بنانے کیلئے روز کوئی نا کوئی نئی اپڈیٹ لاتا رہتا ہے اگر آپ اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ پر ایسے طریقے سے ٹریفک لاتے ہیں جو گوگل کے رولز کے خلاف ہے تو آپ کے بلاگ یا پھر ویب سائیٹ کو سرچ انجن میں شوُ ہونے کیلئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔آرگینک طریقے سے ٹریفک لانے میں تھوڑا ٹائم اور محنت ضرور لگتی ہے لیکن یہ طریقہ زیادہ کارگر ہے اور اس کا فائدہ بھی لمبے عرصے تک ملتا ہے ۔
اب بات کرتے ہیں وہ کونسے طریقے ہیں جنہیں اپنا کر آپ SEOکو بہتر سے مزید بہتر کر سکتے ہیں۔
SEO ٹول اور پلگ ان
جب آپ کوئی نیا بلاگ بنا رہے ہیں تو آپ کو SEO سے مطلقہ تین ٹول اور پلگ ان ضرور انسٹال کرنے چاہیں۔
Google search console
گوگل سرچ کنسول کے ذریعے آپ اپنے بلاگ کو گوگل میں سبمٹ کر سکتے ہیں جس کی مدد سے آپ کے بلاگ کو گوگل سرچ انجن میں ایک پہچان مل جاتی ہے اور آپ کے بلاگ کو گوگل ،سرچ انجن میں دیکھانا شروع کر دیتا ہے ۔ اس کے علاوہ آپ کے کونسے کی ورڈ گوگل پر رینک کر رہے ہیں وہ بھی دیکھے جا سکتے ہیں ۔ اگر آپ کے بلاگ میں کوئی SEO کا مسئلہ ہے تو وہ بھی بتایا جاتا ہے۔
Google Analytics
اس کی مدد سے آپ کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے بلاگ یا پھر ویب سائیٹ پر ٹریفک کہاں سے آرہی ہے اور کس ذریعے سے آرہی ہے مثال کے طور پر فیسبک، ٹیوٹر وغیرہ سے اور اس کے ساتھ آپ کے کس آرٹیکل یا پیج پر زیادہ ٹریفک آ رہی ہے۔
Yoast SEO Plugin
اپنے بلاگ پر Yoast SEO Plugin کو انسٹال کرنے سے آپ کو آن پیج SEO کو بہتر بنانے میں کافی مددملے گی ۔یہ ٹول آپ کو بنائے گا کیسے آن پیج SEOکرنا ہے اور آپ سے SEOکے دوران کیا غلطیاں ہوئی ہیں ان کی بھی نشاندہی کرے گا۔ Yoast SEO کا سب سےاچھا متبادل Rank Mathہے۔آپ اس کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
کی ورڈ
بلاگینگ میں سب سے زیادہ اہم کی ورڈ ہوتے ہیں آپ کو ان ،کی ورڈ ز کا انتخاب کرنا ہے جو زیادہ سرچ کیے جا رہے ہیں۔جب ہم کوئی بھی لفظ گوگل پر سرچ کرتے ہیں تو گوگل کی جانب سے ہمیں کچھ اور کی ورڈ بھی شو کروا دیے جاتے ہیں جو ہمارے کی ورڈ کے نیچے ایک لسٹ کی صورت میں نظر آ رہے ہوتے ہیں۔
جب بھی کوئی نیا آرٹیکل لکھنے لگیں تو اس کا کی ورڈ گوگل سرچ با ر میں لکھیں لیکن آپ نے انٹر پریس نہیں کرنا گوگل آپ کو اس سے ملتے جلتے اور بھی کی ورڈ دیکھانا شروع کر دے گا، ان کی ورڈ میں سے آپ مین کی ورڈ کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ان کی ورڈ کے انتخاب کرنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ انہیں زیادہ سرچ کرتے ہیں۔
یہ تو ایک فری کا طریقہ تھا اس کے علاوہ آپ کو بہت سے ٹول مل جائیں گے جن کی مدد سے آپ، کی ورڈ ڈھونڈ سکتے ہیں لیکن یہ فری نہیں ہوتے ان کے پیسے دے کر آپ کو رجسٹرڈ ہونا پڑتا ہے اگر بات کی جائے فری کے کی ورڈ پلانرز کی تو اس میں google keyword plannerآتا ہے یہ گوگل کا ہی کی ورڈ پلانر ہے جو آپ کو فری میں کی ورڈ سرچنگ کے بارے میں بتاتا ہے اس کے علاوہ آپ Keywords everywhere کی ایکسٹینشن کو بھی گوگل کروم میں انسٹال کر سکتے ہیں یہ پہلے ایک فری ٹول تھا اب پیڈ ٹول ہے۔
Keyword optimize content
جب آپ نے آرٹیکل لکھنے کیلئے کی ورڈ کا انتخاب کر لیا ہے تو اس کے بعد آپ نے اس کی ورڈ کو اپنے آرٹیکل میں اچھے طریقے سے استعمال کرنا ہے ۔ اس بارے میں چند پوائنٹس کے ذریعے آپ کو بتاؤں گا کیسے آپ نے کی ورڈ کو استعمال کرنا ہے
Title Tagمیں استعمال
سب سے پہلے آپ نے اپنے کی ورڈ کو ٹائیٹل میں استعمال کرنا ہے مثال کے طور پر آپ کا کی ورڈ ہے SEO کو بہتر بنائیں، تو آپ اس کی ورڈ کو استعمال کریں گے۔
Main keywordپہلے اورر آخری پیراگراف میں
جب آپ آرٹیکل لکھ رہے ہوں تو اپنے پہلے اور آخری پیراگراف میں اپنا ،مین کی ورڈ ضرور استعمال کریں۔
Main keyword use in URL
آپ کا جو مین کی ورڈ ہے اس کاآرٹیکل کے URL میں نظر آنا بھی ضروری ہے اس لیے URL خود سے بنائیں اور کوشش کریں URL کم سے کم الفاظ پر مشتمل ہو۔
Headingمیں استعمال
آرٹیکل کے مین کی ورڈ کو پہلی تین ہیڈینگز میں ضرور لکھنا چاہیے۔آرٹیکل کی پہلی ہیڈنگ میں تو کی ورڈ استعمال ہو جاتا ہے آپ جب دوسری اور تیسری ہیڈنگ بنا رہے ہوں تو کی ورڈ کا استعمال ضرور کریں۔
گوگل سرچ کنسول پر جا کر اپنے بلاگ یا پھر
ویب سائیٹ کی رینکینگ کو چیک کرتے رہیں اگر وہاں کچھ ٹیکنیکل ایشوز نظر آرہے ہوں
تو آپ کو انہیں فکس کرنا ہو گا کیونکہ اگر آپ ان ایشوزکو حل نہیں کریں گے تو آپ کی
گوگل رینکینگ پر اثر پڑ سکتا ہے ۔
موبائل فرینڈلی
آج کے دور میں زیادہ تر لوگ اپنا وقت
موبائل فون کے استعمال میں گزارتے ہیں ۔ اگر آپ کا بلاگ یا ویب سائیٹ
موبائل میں اچھی طرح سے شوُ نہیں ہو گا تو آپ کی گوگل رینکینگ ڈاون ہو سکتی ہے اس
لیے آپ کو موبائل فرینڈلی تھیم استعمال کرنا چاہیے تاکہ آپ کا بلاگ موبائل فرینڈلی
ہو سکے۔
لوڈنگ سپیڈ
آپ کا بلاگ یاویب سائیٹ کتنی دیر میں اوپن
ہوتا ہے ا س کی سپیڈ بھی گوگل رینکینگ میں بہت اہم ہوتی ہے ۔اپنے بلاگ یا ویب
سائیٹ کی لوڈنگ سپیڈ کو فاسٹ رکھیں ۔جب بھی امیج کا استعمال کر رہے ہوں تو اس بات
کا خیال رکھیں امیج کا سائز زیادہ نہ ہو، زیادہ امیج اور ویڈیوز کا استعمال مت
کریں۔ فالتو کے پلگ اِن کا استعمال بند کر دیں جو ضروری ہیں انہیں رکھیں اور باقی
کو ڈلیٹ کر دیں۔اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ کی لوڈنگ سپیڈ چیک کرنے کیلئے آپ کو کافی
سارے فری کے ٹولز مل جائیں گے جن کی مدد سے آپ لوڈنگ سپیڈ چیک کر سکتے ہیں جیسے
کہ Pingdom
اچھا کانٹینٹ
انٹرنیٹ کی دنیا میں آپ کا کام
ہی آپ کی پہچان ہے اگر آپ ایک اچھا اور یونیک کانٹینٹ لکھتے ہیں تو آپ
کے بلاگ پر ٹریفک بڑھتا رہے گا کیونکہ لوگوں کو آپ کی جانب سے دی گئی معلومات سے
دلچسپی ہوتی ہے اس لیےجس بھی موضوع پر آرٹیکل لکھ رہی ہیں اس کے بارے میں مکمل
تفصیل کے ساتھ لکھیں۔آرٹیکل میں امیج اور ویڈیو کا استعمال کر کے اپنے کانٹینٹ کو
مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔
بیک لینکس
گوگل کی نئی اپڈیٹس کے حساب سے آپ اپنے
بلاگ یا پھر ویب سائیٹ کیلئے صرف کوالٹی بیک لنکس ہی بنائیں تاکہ گوگل میں آپ کو
آسانی سے رینکینگ مل جائے۔ کوالئی بیک لنک بنانے کیلئے آپ ان طریقوں پر عمل کر
سکتے ہیں۔
گیسٹ پوسٹ
بیک لنکس بنانے کے لیے سب سے اچھا طریقہ ہے
گیسٹ پوسٹ کا آپ اپنے بلاگ ٹاپک سے ملتے جلتے بلاگز پر جا کر گیسٹ پوسٹ کر سکتے
ہیں جس سے آپ کو ایک کوالٹی بیک لنک ضرور ملے گا لیکن اس بات کا خیال رکھیں جس
بلاگ پر آپ گیسٹ پوسٹ کر رہیں ہیں اس کی ڈومین اتھارٹی اور پیج اتھارٹی اچھی ہونی
چاہیے تب آپ کو گیسٹ پوسٹ کرنے کا فائدہ ہو سکتا ہے ۔
Use Infographics
بیک لنک لینے کا ایک اور اچھا طریقہ Infographics کا ہے سوشل میڈیا پر آپ نے دیکھا ہو گا بہت سی ویب
سائیٹ Infographics کے ذریعےخود کو پرموٹ کر رہی ہوتی ہیں اس لیےآپ
بھی اس طریقے سے بیک لنک حاصل کر سکتے ہیں ۔گوگل پر بہت سے Infographics سائیٹس مل جائیں گی جہاں آپ اپنے ٹاپک سے مطلقہ ایک اچھا
سا Infographicsبنا کر
سبمٹ کر سکتے ہیں اور آپ کو ایک بیک لنک مل جائے گا۔
Connect influncer
آپ اپنے بلاگ ٹاپک سے ملتے جلتےدوسرے بلاگز
کے لوگوں سے رابطہ کر سکتے ہیں ، آپ انہیں بتائیں کہ میں اس ٹاپک سے مطلقہ کانٹینٹ
پوسٹ کرتا ہوں کیا آپ مجھے اپنے بلاگ پر بیک لنک دے سکتے ہیں۔اگر آپ کی بات مان لی
جاتی ہے تو اس سے بھی آپ کو ایک ہائی کوالٹی بیک لنک مل سکتا ہے۔
سوشل میڈیا
بہت سے لوگ گوگل کی طرح سوشل میڈیا کا
استعمال کرتے ہیں جیسا کہ فیسبیک، ٹوئیٹر، انسٹا گرام وغیرہ ، آپ
بھی اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ کیلئے سوشل میڈیا سے ٹریفک لے سکتے ہیں سوشل میڈیا کے
تمام ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ساتھ لوگوں کو جوڑتے جائیں اس سے بھی آپ کو
اچھی خاصی ٹریفک مل جائے گی۔گوگل ان بلاگ یا پھر ویب سائیٹ کو جلدی رینک کرتا ہے
جن کے سوشل میڈیا پر بھی زیادہ فالوز ہوں۔اپنے بلاگ، ویب سائیٹ کے نام سے تمام
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنائیں اور ان پر پوسٹ کرتے رہیں۔
آرٹیکل اپڈیٹس
گوگل کی جانب سے نئی اپڈیٹس آتی رہتی ہیں
اس لیے آپ کو بھی اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ پر نئی اپڈیٹس کے بار ے میں لکھنا چاہیے
کیونکہ ہر کوئی نئی اور جدید معلومات کو ترجیح دیتا ہے ۔ اس کے ساتھ آپ اپنے پرانے
آرٹیکلز کو بھی اپڈیٹ رکھ کر گوگل میں ایک اچھی رینکینگ حاصل کرنے میں کامیاب ہو
سکتے ہیں۔
ریگولر پوسٹنگ
اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ کے کانٹینٹ کی
کوالٹی کو بہتر سے مزید بہتر کریں اور ریگولر آرٹیکل پوسٹ کرتے رہیں تاکہ گوگل کا
سسٹم آپ کوایکٹیو سمجھ کر آپ کی رینکینگ میں اضافہ کرتا رہے۔
مزید سیکھیں اور صبر کریں
بلاگ اور ویب سائیٹ کی دنیا میں SEOایک
بہت بڑا اور اہم ٹاپک ہے اگر آپ اس فیلڈ میں نئے ہیں تو آپ کو سیکھنے میں تھوڑا
وقت ضرور لگ سکتا ہے اس لیے جلد بازی مت کریں ،کام کو وقت دیں اور صبر
کا دامن مت چھوڑیں آپ کو جلد ہی کامیابی ملے گئی۔سیکھنے کیلئے آپ اپنے بلاگ یا ویب
سائیٹ جیسے ٹاپک پر دوسرے لوگوں کاکام دیکھیں اور سوچیں آپ
کے کام میں ایسی کون سی خامیاں ہیں جنہیں دور کرنا ضروری ہے ۔ اپنے کام کو دیکھتے
رہیں کونسا آرٹیکل رینک کر رہا ہے اور اس کی کیا وجوہات ہیں اور کون کونسے نئے
موضوعات ہیں جن پر آپ ایک اچھا آرٹیکل لکھ کر رینک کروا سکتے ہیں۔
دوستوں امید کرتا ہوں یہ آرٹیکل آپ کو پسند آیا ہو گا اپنے کمنٹ کر کے ضرور آگاہ کریں شکریہ۔
دوستوں امید کرتا ہوں یہ آرٹیکل آپ کو پسند آیا ہو گا اپنے کمنٹ کر کے ضرور آگاہ کریں شکریہ۔







0 Comments