kamyab zindgi kaise guzarain کامیاب زندگی کیسے گزاریں
ہر انسان یہ چاہتا ہےکہ وہ زندگی میں کامیاب ہو اس کے لیے اسے کیا کرنا چاہیے؟ کامیاب لوگوں کی باتوں پر عمل کرنا چاہیے، اب ہر کامیاب آدمی کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ لوگوں سے مل کر ان کو اپنی کامیابی کے بارے میں بتا سکے، پھر اس کا کیا حل ہے؟ اس کا حل یہ ہے کہ بہت سے کامیاب لوگوں نے کامیابی کے بارے میں کتابیں لکھی ہیں جن کو پڑھ کر آپ ان کی محنت جدوجہد سٹور ی کو سمجھ سکتے ہیں، انہوں نے کس طرح سے محنت کی اور کن باتوں پر عمل کر کے زندگی میں کامیاب ہوئے۔
میں نے کامیابی کے بارے میں لکھی جانے والی کتابوں کا مطالعہ کیا ہے ، یہ کتابیں کافی مشہور بھی ہیں اور اب تک ان کی بہت سی کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں ان کو لکھنے والے مصنف اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں، ہر کسی کے پاس کتابیں پڑھنے کا ٹائم نہیں ہوتا، اور کچھ ٹائم ہونے کے باوجود کتابیں پڑھنا نہیں چاہتے، اس کے علاوہ زبان کا بھی بہت بڑا مسئلہ ہے زیاد ہ تراچھی کتابیں انگلش زبان میں ہیں ، جو لوگ انگلش پڑھنا نہیں جانتے ان کے لیے بہت مشکل ہو جاتا ہے، آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو ان کتابوں سے جو قیمتی معلومات مجھے حاصل ہوئی ہیں ان کا خلاصہ (سمری ) آپ کے ساتھ شئیر کروں گا۔
· صبح جلدی اُٹھنے کی عادت
· مستقبل کی منصوبہ بندی (پلاننگ)
· صحت مند زندگی گزاریں
· اپنی فیملی کو وقت دیں
· ایک اچھی ٹیم کا انتخاب کریں
· اہم چیزوں کو پہلے رکھیں
· پیسے کا صحیح استعمال
· پہلے سے خود کو تیار رکھیں
· کچھ نیا سیکھتے رہیں
· نوکری نہیں کاروبار کریں
· خواب دیکھنا، بڑاسوچنا
· محنت اور تسلسل سے کام کریں
صبح جلدی اُٹھنے کی عادت
اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو صبح جلدی اُٹھنے کی عادت بنانا ہو گی ، بہت سے ایسے کامیاب لوگ ہیں جو صبح جلدی اٹھتے ہیں کچھ لوگ تو صبح پانچ بجے اُٹھتے ہیں، اس لیے آپ بھی صبح جلدی اُٹھنے کی عادت بنائیں، صبح جلدی اُٹھنے کی وجہ سے آپ ان لوگوں کی نسبت زیادہ کام کر پاتے ہیں جو صبح دیر سے جاگتے ہیں، صبح جلدی اُٹھنے والوں کے کام کرنے کی صلاحیت دوسرے لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے۔
مستقبل کی منصوبہ بندی (پلاننگ)
ایک کامیاب زندگی گزارنے کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی بہت ضروری ہے کامیاب لوگ اپنے دن بھر کے کاموں کی پلاننگ کرتے ہیں جس سے انہیں معلو م رہتا ہے کہ انہیں کس وقت کیا کام کرنا ہے جس سے وہ عام لوگوں کی نسبت زیادہ کام کرتے ہیں، دن بھر کی منصوبہ بندی کی عادت کامیاب لوگوں کو زندگی میں بڑے بڑے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے ، کچھ لوگ تو را ت کے وقت اگلے دن کی پلاننگ کر کے رکھ لیتے ہیں جس سے ان کا اگلا دن کافی اچھا گزرتا ہے، اس لیے آپ بھی آج سے مستقبل کی پلاننگ شروع کردیں۔
صحت مند زندگی گزاریں
اگر آپ زندگی میں بڑے بڑے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی صحت کا خیال رکھنا ہو گا، صحت بخش کھانا کھانے کی عادت اپنائیں، صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ورزش کرنا بہت ضروری ہے اس لیے کامیاب لوگ اپنی زندگی میں ورزش اور اچھی خوراک کو شامل رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ عام لوگوں کی نسبت ایک صحت مند زندگی گزارتے ہیں ایک صحت مند انسان ہی اپنے مقاصد کو آسانی سے حاصل کر سکتا ہے۔
اپنی فیملی کو وقت دیں
کامیاب لوگ جتنی اہمیت اپنے کام کو دیتے ہیں اتنی ہی اہمیت اپنی فیملی کو بھی دیتے ہیں ، ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی بھی اپنا زیادہ تر وقت کام میں گزارے اور اپنی فیملی کو وقت نا دے پائے ، اس لیے کام کے ساتھ ساتھ فیملی کو بھی وقت دیں۔
ایک اچھی ٹیم کا انتخاب کریں
بزنس میں کامیابی حاصل کرنا ایک اچھی ٹیم کے بغیر نا ممکن ہے اگر آپ ایک اچھی ٹیم کو بنانے میں ناکام ہیں تو آپ ایک اچھااور کامیاب لیڈر نہیں بن سکتے ، اس لیے ایک اچھی ٹیم کا انتخاب کریں کیونکہ ایک ٹیم کی کارکردگی ایک اکیلے قابل آدمی سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔
اہم چیزوں کو پہلے رکھیں
اگر زندگی میںبڑے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں اور کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اہم کاموں کو پہلے کریں کیونکہ اگر آپ غیر ضروری کاموں کو اہمیت دیں گے تو اہم کام رہ جائیں گے، 80/20 رولز کے مطابق ہماری زندگی میں 20% کام ہی اہم ہوتے ہیں اور باقی کے زیادہ اہمیت نہ رکھتے ۔
پیسے کا صحیح استعمال
اگر آپ ایک کامیاب زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو آپ کو پیسے کا صحیح استعمال آنا چاہیے ایسا نہیں ہےکہ جو آپ کما رہے ہیں اس کو خرچ کر دیں بلکہ آپ کو اُسے کسی اچھی جگہ انویسٹ کرنا ہو گا تا کہ مستقبل میں آپ کو زیادہ فائدہ ہو جائے ، کرنسی میں پیسے جمع کرنے کی بجائے سونے، چاندی وغیرہ میں سرمایہ جمع کریں کیونکہ یہی اصل کرنسی ہے۔
پہلے سے خود کو تیار رکھیں
کامیاب لوگ خود کو پہلے سے تیار رکھتے ہیں، مثال کے طور پر ایک کامیاب بزنس مین کوئی نیا پروجیکٹ شروع کرتا ہے تو وہ خود کو پہلے سے ہر لحاظ سے تیار رکھے گا جس میں یہ تک شامل ہو گا کہ کاروبار میں نقصان بھی ہو سکتا ہے ۔پہلے سے تیار رہنا والا انسان کسی بُری صورتحا ل میں اپنے ہوش و حواس نہیں کھوتا بلکہ اپنے آپ کو بُرے حالات سے نکالنے کے لیے بہتر حکمتِ عملی اختیار کرتا ہے
کچھ نیا سیکھتے رہیں
اگر آپ زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو آپ کو سیکھتے رہنا ہے، کیونکہ دنیا میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ بہت کچھ تبدیل ہو رہا ہے ، اگر آ پ خود کو تبدیل نہیں کریں گے تو آپ دوسروں سے پیچھے رہ جائیں گے، کتابیں پڑھنا بھی آپ کے سیکھنے کے عمل کو تیز کر سکتا ہے ، اس کے علاوہ اب انٹرنیٹ پر ویڈیوز اور آڈیو کی صورت میں بھی کونٹینٹ موجود ہے جس سے آپ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
نوکری نہیں کاروبار کریں
اگر آپ ایک کامیاب اور امیر انسان بننا چاہتے ہیں تو آپ کو نوکری کے بجائے اپنا کاروبار کرنا ہو گا ، پھر چاہے وہ کاروبار چھوٹا ہو یا بڑا کیونکہ کوئی بھی انسان نوکری کر کے ایک کامیاب اور خوشحال انسان نہیں بن سکتا آپ کو نوکری کی بجائے کاروبار کو ترجیح دینا ہو گی ، شروعات میں آپ نوکری کے ساتھ کوئی پارٹ ٹائم بزنس کر سکتے ہیں جب آپ کو لگے کہ آپ کو نوکری چھوڑ کر کاروبار کو فُل ٹائم کرنا چاہیے تو نوکری چھوڑ کر کاروبار کریں۔
خواب دیکھنا، بڑاسوچنا
بڑے اور کامیاب لوگ بڑے خواب دیکھتے ہیں اور بڑا سوچتے ہیں کیونکہ بڑا سوچنا اور بڑے خواب دیکھنا ہی انہیں عام لوگوں سے مختلف ہونے کا احساس دلاتا ہے اور وہ اپنے خوابوں کو لے کر محنت کرتے ہیں اور زندگی میں کامیابی حاصل کر پاتے ہیں۔
محنت اور تسلسل سے کام کریں
کامیابی محنت اور لگاتار کام کرنے کے بغیر ممکن نہیں آپ کو کوئی بھی ایسا انسان نہیں ملے گا جو حادثاتی طور پربغیر محنت کے کامیاب ہو گیا ہو ، محنت اور تسلسل سے اپنے مقاصدکو لے کر کام کرتے رہیں ایک نا ایک دن آپ کو کامیابی ضرور ملے گی۔

0 Comments