کامیابی حاصل کرنی ہے تو ان باتوں پر عمل کریںkamyabi kaise hasil karen
کامیابی ہر انسان کو چاہیے لیکن کامیابی کے
لیے سب سے ضروری چیز محنت کرنا ہے ۔ ہم کامیابی کی خواہش تو رکھتے ہیں لیکن عمل سے دور رہتے ہیں۔جب
ہم کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کو لے کر شروعات میں ہم کچھ دن یا پھر کچھ
مہینے محنت کرتے ہیں ، اگر اس دوران ہمیں کامیابی مل جائے تو ٹھیک ورنہ
ہم لوگ دلبرداشتہ ہو کر محنت کرنا چھوڑدیتے
ہیں۔جب کبھی کسی کام کو چھوڑنے کا دل کرے تو اتنا یاد کرلیناچاہیے کہ آپ نے اس کام
کو شروع کس لیے کیا تھا، آپ کا کونسا مقصد
جُڑا تھا اس کام سے، اگر آپ کا خواب ، مقصد آپ کے لیے اہمیت رکھتا ہوا تو آپ کبھی
بھی ہمت ہارنے کا نہیں سوچیں گے، آج کے آرٹیکل میں آپ سے بات کی جائے گی کامیابی کیسے حاصل کی جائے ۔
کئی لوگ یہ بات سوچتے ہیں کہ دنیا میں اتنے
سارے لوگ ہیں ان میں زیادہ تر لوگ دوسروں کو کامیاب ہونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ حقیقت
میں ان لوگوں نے اپنی زندگی میں کچھ بڑا
نہیں کیا ہوتا پھر بھی وہ دوسروں کو موٹیویشن
دے رہے ہوتے ہیں۔یہ بات حقیقت ہے کچھ لوگ اپنی زندگی میں کامیاب نہیں ہیں
لیکن دوسروں کو موٹیوویٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں ، اگر وہ کامیاب نہیں ہیں تو ا س کا مطلب یہ
نہیں کہ ان لوگوں نے کامیابی حاصل
کرنے کے لیے محنت نہیں کی ہوتی، ایسے لوگوں نے اپنی نا کامی اور بُرے وقت سے بہت کچھ
سیکھا ہوتا ہے ، جو وہ دوسروں کو سیکھاتے ہیں وہ یہ سیکھاتے ہیں کہ بُرے وقت، مشکل پریشانیوں
سے گھبرانا نہیں چاہیے۔(اگر آپ نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو ان باتوں پر عمل
کریں)
یہ ان کامیاب لوگوں کی باتیں ہیں جنہوں نے
اپنی زندگی میں کوشش کی اور اپنے تجربہ سے بہت کچھ سیکھا ہوتاہے اور تجربہ انسان
کو وہ سب کچھ سیکھاتا ہے جو کتابوں میں بھی نہیں لکھا ہوتا۔
اپنی زندگی کا مقصد بنائیں
زندگی میں کامیاب ہونے کیلئے آپ کو
یہ معلوم ہونا چاہیے آپ زندگی میں کیا کرنا چاہتے ہیں کیا بننا چاہتے ہیں، آپ کے
خواب کیا ہیں اور آپ کے کونسے جذبات اس
کامیابی سے جُڑے ہیں۔ جب آپ کے سامنے کوئی مقصد ہو گا اس مقصد کو لے کرآپ محنت
کریں گے تو کامیابی یقینی بات ہے۔ایک کاغذ پر اپنا مقصد لکھیں ، اس کے بعد یہ فیصلہ کریں
آپ نے شروعات کہاں سے کرنی ہے ، آپ نے کتنے ٹائم میں یہ مقصد حاصل کرنا ہے ۔ کامیابی
حاصل کرنے سے پہلے خود پر فوکس کریں اپنے آپ کوبہتر بنائیں، اگر آپ ناکام بھی
ہو جاتے ہیں تو آپ سیکھتے ضرور ہیں ، دوبارہ کوشش کریں، بار بار کوشش کریں ایک دن
آپ کو کامیابی مل جائے گی۔
اپنا وقت ضائع مت کریں
وقت کی قدر وہ لوگ کرتے ہیں جنہوں نے کبھی اس کی اہمیت کو سمجھا ہوتا ہے ، آپ کے پاس ابھی وقت ہے خودکے
لیے کچھ کریں کسی دوسرے کے انتظار میں مت بیٹھیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا ،بالفرض
آپ کسی کے کندھوں پر سوار ہو کر کامیابی
حاصل کر بھی لیتے ہیں تو اس کا کریڈٹ دوسروں کو ملے گا آپ کی اپنی کوئی کامیابی کی کہانی نہیں ہو گی۔وقت نے آپ کے ساتھ
نہیں چلناہمیشہ آپ نے وقت کے ساتھ چلنا ہے
اس کی قدر کرنا سیکھیں ایک دفعہ یہ ہاتھ سے نکل گیا تو واپس نہیں آئے گا۔آپ کے پاس
پچھتاوے کے سواکچھ نہیں رہے گا۔
اپنے وصف(ٹیلنٹ) کو پہچانیں
ہر کسی میں قدرتی طور پر کوئی نا کوئی ٹیلنٹ ہوتا ہے ، ہم میں سے ہر
کوئی ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے ۔ آپ کو
صرف یہ معلوم کرنا ہے آپ کس کام میں ماہر ہیں آپ میں اللہ نے کس چیز کا ٹیلنٹ رکھا ہے ، کون سا کام ہے جو آپ کو کرنااچھا
لگتا ہے۔ اگرہم مثال لیں آن لائن کاموں کی تو ہزاروں کام ہیں جو آن لائن ہوتے ہیں
جن سے آپ کواچھی ارنینگ بھی ہوتی ہے اور
آپ کا ٹیلنٹ بھی ظاہر ہوتا ہے۔ہروہ کام جس کو کرتے ہوئے آپ کو بوریت محسوس نہیں
ہوتی اور اگر آپ کو معاوضہ نا بھی ملے تب
بھی آپ کرنے پر راضی ہو جائیں تو وہ کام آپ
کا جذبہ بھی ثابت ہوتا ہے اور وہی آپ کاٹیلنٹ
بھی ہے۔جب تک آپ اپنے اندر موجود ٹیلنٹ کو نہیں پہچانیں گے کامیابی ممکن
نہیں ہوتی تھوڑی سی محنت کریں اپنے اندر چھپے ٹیلنٹ کو تلاش کریں اور کامیاب ہو جائیں۔

0 Comments