جانئیےNETSOLکےبانی سلیم غوری کی مینجمینٹ کے بارے میں
سلیم غوری پاکستا ن میں آئی ٹی کے بہت بڑے بزنس مین ہیں اور آئی ٹی
سے وابسطہ لوگ انہیں پاکستان کا بل گیٹس کہتے ہیں۔جب سلیم غورینے
اپنی کمپنی (NETSOL)سٹارٹ کی تھی
اس وقت ان کے پاس ایک چھوٹا سا آفس تھا اور تین ورکرزاور آج ان کی کمپنی پاکستان
میں آئی ٹی کی سب سے بڑی کمپنی ہے ان کا بزنس پاکستان کے علاوہ بہت سے دوسرے ممالک
میں بھی پھیلا ہوا ہے۔آج میں آپ لوگوں کے
ساتھ سلیم غور ی کے بتائے ہوئے مینجمینٹ ٹپس شئیر کروں گا جن کی بدولت ان کی کمپنی آئی ٹی
میں اتنا کامیاب ہوئی ہے۔
سلیم غوری کہتے ہیں جب میں آفس آتا ہوں تو سب میرے سامنے آجاتے ہیں
تاکہ میں ان کا حال احوال پوچھ لوں
میں کسی سے ان کے کام کے حوالہ سے کچھ نھی
نہیں پوچھتا کیونکہ اس کام کیلے مینجرز موجود ہیں جو اپنے فیلڈ سے متعلقہ کاموں کی
دیکھ بھال کرتے ہیں۔ میں صرف اور صرف سب کا حال چال پوچھتا ہوں اور تھوڑی بہت ہنسی
مذاق کرتا ہوں۔
اسی وجہ سے ورکرز کو میرے سامنے آنے میں کوئی دقت محسوس
نہیں ہوتی ہے ۔میرا پکا یقین ہے کہ میری کمپنی کا ہر ایک ورکر میرے لیے میرے
خاندان کی طرح ہے اور میں اسی طرح ان سے ملتا ہو ں۔انسان کی عزت لوگ اس کے ڈر یا
پوزیشن کی وجہ سے کریں یہ بہت بری بات ہے اور میں کوشش کرتا ہوں کہ لوگ میری عزت میرے
اخلاق کی وجہ سے کریں اور کوئی مجھ سے ڈر
محسوس نہ کرے بلکہ مجھ سے پیار کریں۔
میرا کوئی بھی ورکر مجھ سے کسی بھی وقت مل سکتا ہے میں ہر
ایک سے مل لیتا ہوں مگر میں جس کو ڈیوٹی
دیتا ہوں اور جن کے ذمہ کام لگاتا ہوں وہ ہر کوئی نہیں ہوتا۔ میں نے اپنی کمپنی
میں مینجرز کو مکمل طور پر خود مختار بنایا ہے وہ اپنی ٹیم کی پرفارمنس کے
ذمہ دار ہوتے ہیں اور میں ان سے ہی رپورٹ لیتا ہوں ٹیم کے کسی ممبر سے نہیں۔ میں
کبھی بھی کسی لڑکے کے پاس جا کر اس کام
چیک نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کام میں براہ راست کوئی رائے دیتاہوں۔ اس کا لیڈر یا مینجر ہی اس سے
رپورٹ لیتا ہے اور میرے پاس وہی اس کی پرفارمنس کا ذمہ دار ہے۔
ہمیں اپنے ورکرز پر اعتبار کرنا چاہیے اور اس کی اہلیت کے
مطابق اس کو ایک حد تک خود مختاری دینی چاہیے تاکہ وہ اچھا پرفارم کر سکے۔ میں جب
نوکری کرتا تھا تو مجھے لگتا تھا میرا باس بہت ہی نالائق ہے اور میں بہت ہی زیادہ
ذہین و فطین ہوں مگر بعد میں پتا چلا کہ باس یا ٹیم لیڈر کو بہت کچھ پتا ہوتا ہے ۔
باس کسی اور انداز سے چیزوں کو دیکھ رہا ہوتا ہے ۔ میری
کمپنی میں آپ دیکھیں گے کہ سردیوں
میں باہر لان میں بیٹھ کر بھی کام کرتے ہیں ۔ میں نے ان کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے
کہ آرام دہ ماحول میں وہ پر سکون رہ کر اچھا کام کر سکیں۔
مجھے غصہ بہت کم آتا ہے مگر میں اکثر اپنے ورکرز کیلئے کبھی
کبھار جب ضروری ہوتا ہے غصہ کی اداکاربھی کرتا ہوں تاکہ ان کو محسوس ہوکہ ان کے اس
عمل کی وجہ سے مجھے بہت غصہ آیا ہےملازمین اور ورکرز کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش
آنا بہت ضروری ہے کیوں کہ جب آپ ان کو ایک
آرام دہ اور پر سکون ماحول مہیا کرتے ہیں تو پھر ان کی پرفارمنس بہت بہتر ہو جاتی
ہے ۔ جس سے آپ کے کسٹمرز کام سے مطمئن ہوں گے اور کاروبار میں اضافہ ہو گا۔
میں جھوٹ اور بے ایمانی پر لوگوں کو فوراََ فارغ کر دوں گا
۔ اس کے علاوہ اگر کسی نے دوسرے ورکر یا پنے جونئیر سٹاف کو ہراساں کرنے کی کوشش
کی ہو تو میں وجوہات پر فوراََ فارغ کر دوں گا۔ اگر کوئی غلطی کرتا ہے تو ہم اسے
موقع دیتے ہیں کیوں کہ غلطی ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے مگر اپنی غلطیوں سے نہ
سیکھنے والا کامیابی کی مناز ل طے نہیں کر پاتا۔(جاری ہے)
0 Comments