7habits of highly effective people in urdu موثر ترین لوگوں کی سات عادات

موثر ترین لوگوں کی سات عادات      Seven Habits of the Most Effective People urdu

موثر ترین لوگوں کی سات عادات      Seven Habits of the Most Effective People urdu
مؤثر ترین لوگوں کی سات عادات      Seven Habits of the Most Effective People urdu


دنیا کے موثر ترین لوگوں کی سات عادات اسٹیفن آر کوے کی ایک کتاب ہے۔ یہ دنیا کی ایک بہت ہی مشہور کتاب ہےا ور اس کی اب تک ڈیڑھ کروڑ کاپیاں فروخت ہو  چکی ہیں۔ اس کتاب کو لکھنے والا مینجمٹ کی دنیا میں ٹاپ کا استاد یعنی لیڈر ہے اس کا نام اسٹیفن آر کوے ہے۔ اسٹیفن آر کوے کی خاص بات یہ ہے،  کہ دنیا کے جتنے نامور انسان ہیں اور جتنی نامور کمپنیوں کو چلانے والے متحرک لوگ ہیں ، یہ افراد اسٹیفن آر کوے کواپنا استاد  مانتے ہیں۔ یہ ایک اعلیٰ درجے کی کتاب ہے جو دنیا میں بہت مشہور ہوئی ہے۔ یہ کتاب ان لوگوں کے لئے ہے جو زندگی میں پر اثر یا موثر بننا چاہتے ہیں۔ تعمیرِ شخصیت سے متعلق سٹیفن آر کووے کی اس کتاب کا اردو خلاصہ جو  اب تک کروڑوں کی تعداد میں فروخت ہوچکی ہے۔

اگر کسی شخص کے بارے میں یہ معلوم ہو  جائے کہ اس کی کسی خاص عادت کی وجہ سے اس کی بات اہمیت کی حامل ہے تو ہم بھی وہی عادت اپنا سکتے ہیں۔اسٹیفن آر کوے نے اپنے دور کے موثر لوگوں پر ریسرچ کی، ماضی کے موثر لوگوں پر ریسرچ کی، مستقبل کی مضبوط پلاننگ کرنے والے موثر لوگوں پر ریسرچ کی اور یہ ساری ریسرچ اس کتاب کی شکل میں سامنے آ گئی۔

ایک بات یاد رکھئیے گا  کہ عادت ایک دم سے نہیں بنتی۔عادت ہمیشہ بنائی جاتی ہے۔ بعض اوقات ہمارا اردگرد ہمارا ماحول ، ہمارے گھروالے، ہمارے حالات ہماری عادات کو بنا رہے ہیں،  اور ہمیں یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ یہ ہماری عادت بن چکی ہے۔ مثال کے طور پر ،  کسی کو وقت ضائع کرنے کی عادت ہے۔ کسی کو بے وجہ باتیں کرنے کی عادت ہے۔ کئی ایسے لوگ ہیں جن کی زندگی میں فوکس موجود نہیں اور وہ ایک عادت کی صورت میں ان کے اندر موجود ہے۔ یہ یاد رکھیں کہ جو چیزیں  آپ خود بخود کرتے جارہے ہوتے ہیں وہ ایک عادت بن چکی ہوتی ہے۔ ہم ایک عرصہ لگانے کے بعد کچھ عادتیں بنا لیتے ہیں اور اس کے بعد وہ عادتیں ہمارے مستقبل کو بناتی ہیں۔ اگر ان عادات میں  سے آپ کے اندر چار اچھی عادتیں ہیں تو آپ کا مستقبل روشن ہو گا اور اگر آپ کے اندر چار اچھی عادتیں نہیں ہیں تو آپ کا مستقبل روشن نہیں ہوگا۔

ان سات عادات کو سمجھ لینے سےآ پ کو  ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ آپ ایک بااثر اور موثر شخص کے طور پر زندگی بنا لیں گے۔ دوسرا آپ کے لئے یہ ناپنا  آسان ہوگا،  کہ کوئی بھی شخص موثر ہے یا نہیں تو بھی آپ ان سات عادات کے پیمانے پر پرکھ لیں گے۔جاری ہے۔۔۔

 موثر ترین لوگوں کی سات عادات۔۔۔پارٹ ٹو
موثر ترین لوگوں کی سات عادات۔۔۔پارٹ تھری


Post a Comment

0 Comments