نئے یوٹیوبرز یہ غلطیاں کبھی مت کریں Basic Mistakes Of New YouTubers

 نئے یوٹیوبرز یہ  غلطیاں کبھی  مت کریں Basic Mistakes Of New YouTubers

نئے یوٹیوبرز یہ  غلطیاں کبھی  مت کریں Basic Mistakes Of New YouTubers

 نئے یوٹیوبرز یہ  غلطیاں کبھی  مت کریں Basic Mistakes Of New YouTubers

نئے یوٹیوبرز کے ذہنوں میں بہت سے  سوالا ت  ہوتے ہیں،     کچھ  نئے یوٹیوبرز مجھ  سے بھی رابطہ کرتے ہیں  ،  کہ  بھائی  چینل میں  یہ مسئلہ آ رہا ہے ، اکثر  نئے  یوٹیوبر ز کہتے  ہیں کہ ہمارے چینل کو چیک کریں اور بتائیں کہ ہم کونسی  غلطیاں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا  یوٹیوب  چینل  کامیاب نہیں ہو رہا ، ویوز  اور سبسکرائیبرز نہیں آ رہے ، آج کے آرٹیکل میں آپ کو  چند ایسی  غلطیاں  بتائی جائیں گی    جو بہت سے  نئے  یوٹیوبرز کرتے ہیں،  اگر آپ بھی نئے  یوٹیوبر ہیں تو ان غلطیوں سے  بچیں۔

1.   یوٹیوب  چینل  کا نام

2.   چینل ڈسکرپشن

3.   چینل لوگو اور چینل آرٹ

4.   ایڈسینس اکاؤنٹ

5.   اپنے یوٹیوب  چینل کو محفوظ  بنائیں

6.   اپنے  چینل  کو استعمال کریں

7.   سوشل  میڈیا کا استعمال

یوٹیوب  چینل  کا نام

نئے یوٹیوبرز  یوٹیوب چینل کے نام کو لے کر بہت  کنفیوز ہوتے ہیں،   کچھ  پہلے سے موجود یوٹیوب  چینل  کے نام پر اپنے چینل کا نام رکھ لیتے ہیں تو کچھ لمبا چوڑا اور   عجیب اور غریب قسم کا چینل   نام  رکھتے ہیں، چینل کا نام کم الفاظ کا اور منفرد قسم کا رکھیں، کیونکہ یہی یوٹیوب  چینل مستقبل میں آپ کی پہچان  بنے  گا۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب پر پیسے کیسے کمائی

چینل ڈسکرپشن

نئے یوٹیوبرز اپنے  چینل کے (About)سیکشن میں  ڈسکرپشن نہیں لکھتے،  چینل ڈسکرپشن لازمی لکھیں ،   ڈسکرپشن  سے  آپ کے چینل کا نام اور  کام واضح ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ  اپنا ای میل ایڈریس لازمی دیں  تاکہ اگرکوئی آپ سے رابطہ کرنا چا ہے تو  آسانی سے  کر پائے۔

چینل لوگو اور چینل آرٹ

نئے  یوٹیوبرز  اپنے چینل  کے  لوگو اور  چینل  آرٹ کو زیادہ  اہمیت  نہیں دیتے، اگر آ پ  اپنے چینل کو  کامیاب بنانا  چاہتے ہیں اور اس کو    برینڈ لیول پر لانا چاہتے ہیں تو  اپنے چینل کا لوگو اور چینل آرٹ ضرور بنائیں، اس سے  آپ  کا چینل ایک پروفیشنل   طریقے سے نظر آئے گا۔

ایڈسینس اکاؤنٹ

کچھ  نئے یوٹیوبرز ایک ہی ایڈسینس  کو اپنے مختلف  قسم کے  یوٹیوب  چینلز کیلئے استعمال کرتے ہیں جوکہ  میں ٹھیک نہیں سمجھتا ، کیونکہ اگر آپ کے چینل کے ایڈسینس اکاؤنٹ میں کوئی مسئلہ آتا  ہے تو  آپ کی ارنینگ  متاثر نہ ہو کیونکہ  آپ  ایک چینل پر دوبارہ  ایڈسینس اپروول نہیں لے سکتے ، جبکہ کہ بلاگ یا ویب سائیٹ کیلئے  آپ دوبارہ سے  ایڈسینس اپروول  لے سکتے ہیں، اس لیے  اپنے ہر چینل کیلئے علیحدہ ایڈسینس اکاؤنٹ  بنائیں۔

اپنے یوٹیوب  چینل کو محفوظ  بنائیں

آپ کا چینل  نیا  ہو یا پرانا  بڑا ہو یا پھر چھوٹا  ہمیشہ اپنے  چینل کی سیکیورٹی  کا خیال  رکھیں ،  اپنا ای میل اور پاسورڈ  کسی کے ساتھ  شئیر مت کریں پھر چاہے وہ  آپ کا کتنا ہی اچھا دوست  کیوں نہ ہو ،  اپنے چینل کو کسی  اور کی ڈیوائس میں لاگ ان  مت  کریں، اگر کریں  بھی  تو اپنی سیکیورٹی کو یقینی  بنائیں۔

مزید پڑھیں:انٹرنیٹ سے پیسے کیسے کمائیں

اپنے  چینل  کو استعمال کریں

نئے یوٹیوبرز  اپنے چینل  سے  یوٹیوب  استعمال کرنے کی بجائے  دوسرے ای میلز   سے یوٹیوب  چینل کو استعمال کرتے ہیں،  اگر آپ اپنے چینل  کو کامیاب بنا  چاہتے ہیں تو  دوسرے ای میلز کو استعمال کرنے کی بجائے  اسی  ای میل کو استعمال کریں  جس  پر آپ کا یوٹیوب  چینل  ہو  ،  آپ چینل سے مطلقہ  یوٹیوب  چینلز  کی ویڈیوز دیکھیں  ان پر کمنٹ  کریں ۔

سوشل  میڈیا کا استعمال

 نئے یوٹیوبرز  چینل تو بنا لیتے ہیں اور اس پر کام بھی شروع کر دیتے ہیں، لیکن  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نہیں  بناتے  جیسا کہ فیس بُک، پن ٹریسٹ ، ٹوئیٹر  وغیرہ    اس  لیے  جب بھی یوٹیوب  چینل بنائیں ساتھ ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بنا لیں اور ان پر  اپنی ویڈیوز کا لنک شئیر کر دیا کریں۔ 

کچھ لوگ بلاوجہ یوٹیوب پر مختلف جگہوں پر اپنے  چینل کا لنک شئیر کرتے ہیں جس سے ان کو فائہ ہ ہونے کی بجائے نقصان ہوتا ہے کیونکہ آپ اگر ایک لنک شئیر کرتے  ہیں اس کو کوئی کھو ل بھی لے تو وہ آپ کی ویڈیو نہیں دیکھے گا جس کی وجہ سے آپ کے چینل کا واچ ٹائم  کم ہو جائے گا، اس لیے کوشش کریں  کہ سوشل میڈیا کا ٹھیک سے استعمال کریں، فضول سرگرمیو ں اور شارٹ کٹ کے چکروں میں اپنا وقت ضائع مت کریں ۔  

 

Post a Comment

0 Comments