یوٹیوب ویڈیوز کیلئےٹاپک یا کونٹینٹ کہاں سے لیں How to find topics For Youtube Videos

یوٹیوب  ویڈیوز کیلئےٹاپک یا  کونٹینٹ  کہاں سے لیں  How to find topics For Youtube Videos

یوٹیوب  ویڈیوز کیلئےٹاپک یا  کونٹینٹ  کہاں سے لیں  How to find topics For Youtube Videos
یوٹیوب  ویڈیوز کیلئےٹاپک یا  کونٹینٹ  کہاں سے لیں  How to find topics For Youtube Videos

بہت سے  نئےیوٹیوبرز   پریشان ہوتے ہیں کہ ہم یوٹیوب ویڈیوز کیلئے کونٹینٹ  کہاں سے لیں اکثر  نئے یوٹیوبرز  کویہ بھی پریشانی  ہوتی ہے کہ ان کے پاس کوئی اچھا ٹاپک نہیں  کہ جس پر وہ  ویڈیوز بنائیں یا پھر انہیں لگتا ہے کہ ا ن کے پاس ٹاپک ختم ہو گئے ہیں اب وہ   کس ٹاپک  پر کام کریں، پریشان مت ہوں آج کے اس آرٹیکل  میں آپ کے ساتھ   اسی  موضوع پر بات کی جائے گی کہ  کیسے  آپ  یوٹیوب ویڈیوز کیلئے  ٹاپکس کا انتخاب کر سکتے ہیں،  یا پھر ویڈیو کونٹینٹ  کہاں سے حاصل کریں۔

پہلے بات  کر لیتے ہیں کہ یوٹیوب ویڈیوز کیلئے ٹاپک کہاں سے لیں ۔

مزید پڑھیں: گھر بیٹھے آ ن لائن پیسے کمانے کے طریقے 

سب  سے پہلی بات  آپ جب  ویڈیو بنانے کا سوچیں تو  پہلے یوٹیوب  پر  موجود  اپنے ٹاپک سے  جُڑے  چینلز کو ضرور  دیکھیں ، انہیں سبسکرائب کر لیں، دیکھیں  کہ وہ کس طرح کی ویڈیو بنا  رہے ہیں ان کا  کونٹینٹ  کیسا ہے،  مثال کے طور پر آپ کا چینل  ٹیکنالوجی کے اوپر ہے  تو ٹیکنالوجی پر بنائے گئے  چینلز کو سبسکرائب کریں، ان کے چینلز پر موجود ویڈیوز کے ٹاپک  کو دیکھیں ، ان کے ویوز  چیک کریں،  اس کے بعد اس  ٹاپک پر ویڈیو بنائیں ،جب آپ تھوڑے پرانے ہو جائیں گے تو خود بخود آپ کے ذہن میں ٹاپک  آنا شروع ہو جائیں گے۔

جب آپ تھوڑا ایڈوانس لیول پر جائیں  گے تو آپ کو  ویڈیوز کے  (کی ورڈز سرچ )اور سی پی سی  ریٹ کا  بھی علم ہو جائے  گا کہ  کس ٹاپک پر کام  کرنے سے آپ کو  زیادہ  سی پی سی  ملے  گا، کچھ موضوعات  پر  سی پی سی  کم ہوتا ہے  جبکہ کچھ پر زیادہ ہوتا ہے ، سی پی سی  کا مطلب کاسٹ  پر کلک ہوتا  ہے ،  مطلب کوئی بندہ  آپ کے  ایڈ پر کلک کرے گا تو آپ کو  اس  کلک  کا کتنا  پیسہ  دیا جائے گا، وہ پیسہ  0.01سے لیکر  4$یا $5تک بھی ہو سکتا  ہے ۔

مزید پڑھیں: آن لائن فیلڈ میں جلد  کامیابی  کیسے حاصل کریں

آپ کے پاس ٹاپک  آ گیا  اس کے بعد  باری آتی ہے  کونٹینٹ  کی   اس   مشکل کو بھی  حل کر دیتے ہیں،یوٹیوب ویڈیوز  کیلئے کونٹینٹ کہاں سے لیں ۔

اپنا ٹاپک  گوگل  پر سرچ کریں اور اس ٹاپک پر موجود  آرٹیکلز کو پڑھیں اس کے بعد اس میں تھوڑی  تبدیلیاں کریں ،  آپ کا کونٹینٹ  تیار ہو جائے  گا ، میں  یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ کو جیسا کونٹینٹ  ملے  گا آپ نے اس کو ویسے ہی  کاپی پیسٹ  کر کے  ویڈیو بنا لینی ہے ، آپ  نے اس میں جہاں  تبدیلی ہو سکتی ہے   تبدیلی کریں۔

اب  کچھ  لوگوں   کے ذہن میں سوال ہو  گا کہ  زیادہ تر مواد تو انگلش میں  ہو گا ہمیں تو اردو میں کونٹینٹ  چاہیے ،  اس کا  بھی حل موجود ہے ، آپ  گوگل  ٹرانسلیٹر کا استعمال کریں،  گوگل  ٹرنسلیٹر کا استعمال کر کے آپ کا کونتینٹ  تیار نہیں ہو گا اس میں  کچھ  تبدیلیاں  کرنا پڑیں گی ، بعض  دفعہ  جملے بے  معنی ہوتے  ہیں یا پھر غلط،   ان  کو درست  کرنا ہوتا ہے  کونٹینٹ  کو ترتیب  دینا ہوتا ہے  اس کے  بعد آپ کا کونٹینٹ  تیار ہو جائے  گا،  کوئی  بھی یوٹیوبر ریسرچ کے بغیر  ویڈیو نہیں  بنا سکتا  ، اسی  لیے  کہا جاتا ہے اس ٹاپک پریوٹیوب  چینل اور  ویڈیوز  بنائیں  جس  کا  آپ کو علم ہو کچھ لوگ ہوتے ہیں جنہوں نے  اپنے کونٹینٹ  رائیٹرز  رکھے ہوتے ہیں ،   وہ ان سے کونٹینٹ  لکھوا لیتے ہیں ،  شروعات  میں محنت  تو کرنی پڑتی ہے  تب جا کر کامیابی  ممکن ہوتی ہے ۔

  

Post a Comment

0 Comments