آن لائن فیلڈ میں جلد کامیابی کیسے حاصل کریں | Online Field mein kamyabi

آن لائن فیلڈ میں جلد  کامیابی  کیسے حاصل کریں  Online Field mein kamyabi |

آن لائن فیلڈ میں جلد  کامیابی  کیسے حاصل کریں | Online Field mein kamyabi

آن لائن فیلڈ میں جلد  کامیابی  کیسے حاصل کریں | Online Field mein kamyabi 

آن لائن فیلڈ میں  کامیاب ہونے کیلئے سب سے پہلے اس فیلڈ کو مکمل سمجھیں پھر اس فیلڈ کے بارے میں وسیع  معلومات حاصل کریں،  اس فیلڈ کی باریکیوں کے بارے میں  جانیں ،  اپنا ٹارگٹ اور گول سیٹ کریں،  اس کے بعد اللہ کا نام لے کر کام کریں کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔

آن لائن فیلڈ میں کامیاب ہونا کوئی  راکٹ  سائنس نہیں ہے،  اس کو سمجھنا جتنا آسان ہے اتنا ہی اس فیلڈ میں کام کرنا  آسان ہے، ہماری بدنصیبی کہہ لیں  کہ ہمارے آس پاس اس فیلڈ کو جاننے والے اس کو سمجھنے والے اور اس فیلڈ کے ماہر لوگوں کے پاس  اتنا  وقت  نہیں  ہے کہ وہ   دوسرے  لوگوں  کو اس بارے  میں  سیکھا سکیں ، کچھ اچھے لوگ   بھی موجود ہیں  جو اپنی  طرف سے   آن لائن  فیلڈ میں  نئے  آنے والے  لوگوں  کو  سیکھا  رہے ہیں  لیکن ان کی تعداد  بہت کم ہے ۔

ایسا  ہونے   کی وجہ سے  بہت کم  لوگ  آن لائن  فیلڈ میں پیسے کمانے   میں  دلچسپی   رکھتے ہیں،     کچھ لوگ  اس فیلڈ  میں آنے کے  بعد  تھوڑا عرصہ کام کرنے کے  بعد   اچھی رہنمائی  نہ ہونے کی  وجہ    آن لائن  فیلڈ  کو  چھوڑ کر چلے  جاتے ہیں۔ آن لائن دنیا بہت وسیع ہے، اور روز بروز وسیع تر ہوتی جا رہی ہے۔

ڈیجیٹل دور ہے تو ہمیں ڈیجیٹل فیلڈ کے  بارے  میں  آگاہی ہونی  چاہیے ، اگر ہم ڈیجیٹل فیلڈ کی اہمیت سے واقف ہوجائیں تو ہم کامیابی اور عروج کی منازل بہت آسانی سے طےکر سکتے ہیں۔ای کامرس کے ذریعے دنیا بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے،مارکیٹنگ کے ایسے بے شمار طریقے  موجود  ہیں جن کی  وجہ سے  آپ کی پروڈکٹس کسٹمر تک زیادہ بہتر اور آسان طریقے سے پہنچتی ہے۔ڈیجیٹل مارکیٹنگ صرف فیس بک وال سے اشیاء بیچنے کا نام نہیں بلکہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مختلف  طریقوں کو اختیار کر کے آپ بہت اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔

آپ کے پاس کوئی بھی پروڈکٹ ہے اسے آپ مارکیٹنگ کے نئے اور منفرد  طریقوں کی مدد سے بہت احسن انداز میں پرموٹ کر سکتے ہیں اور سمارٹ ورکنگ کے ذریعے زیادہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں، آپ کے پاس کوئی سکل یا کوئی پروڈکٹ ہے تو آپ ایک عدد کمپیوٹر اورموبائل کے ذریعے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے  پاس کوئی سکل ہے تو اس کی سروس دے کر آپ پیسے  کما سکتے  ہیں ، کوئی پروڈکٹ ہے تو اس کی پرموشن کر کے پیسے کما سکتے ہیں ، موجودہ اور آنے والا وقت ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ہی دور ہے۔

اس لئے ڈیجیٹل فیلڈ کو سیکھیں اور سمجھیں، آپ  کی  سوچ سے زیادہ اس  فیلڈ میں  پیسے  موجود ہیں۔

فری لانسنگ فیلڈ میں پچھلے کچھ عرصہ سے بہت  زیادہ  کام  موجود ہے ، کورونا  وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت ساری کمپنیز فری  لانسرز سے  کام  کروانے  کو ترجیح  دے رہی ہیں، ہر فری لانسنگ ویب سائٹس پر بہت اچھے معاوضے  والے کام موجود ہیں۔گرافکس ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ،  اینیمیشن،  ویب ڈویلپمنٹ،   ایپ ڈویلپمنٹ،  گیم ڈویلپمنٹ،  ای کامرس،  سوشل میڈیا مارکیٹنگ،  پروڈکٹس کونٹینٹ،   پروڈکٹس آرٹیکلز،  ٹرانسلیشن اور دیگر کیٹاگریز میں روزانہ کی  بنیاد  پر  بہت  زیادہ  کام آ رہا ہے ۔

اگر آپ کے پاس ٹیم ہے تو اس پلیٹ فارم پر کمپنی  یا ادارہ  بنا کر کام کریں کیونکہ  فری لانسنگ فیلڈ میں جو ویلیو ٹیم کی ہے وہ سنگل فری لانسر کی نہیں،   کلائنٹس بھی ایک دوسرے کو ٹیم کی طرف ریفر کرتے ہیں۔اگر آپ کوئی بھی سکل پروفیشنل لیول پر جانتے ہیں تو اپ ورک پر سوچ سے زیادہ بہترین معاوضے والی جابز آپ کی منتظر ہیں۔

اگر آپ  کسی ایک سکل میں ماہر ہیں تو فری لانسنگ  میں ضرور قسمت آزمائی کریں،  اگرآپ کے پاس  کوئی سکل نہیں تو 8,6 ماہ لگا کر کوئی بھی ایک اسکل جو آپ کو پسند ہو  پروفیشنل لیول پر سیکھ لیں،آپ فری لانسنگ فیلڈ میں  اپنا مستقبل بہتر سے بہترین بنا سکتے ہیں۔

 

 

  

Post a Comment

0 Comments