کیا ہمیں یوٹیوب چینل کیلئے ویوز اور سبسکرائیبرز خریدنے چاہیے

کیا  ہمیں یوٹیوب  چینل  کیلئے  ویوز اور سبسکرائیبرز خریدنے  چاہیے 

کیا  ہمیں یوٹیوب  چینل  کیلئے  ویوز اور سبسکرائیبرز خریدنے  چاہیے

کیا  ہمیں یوٹیوب  چینل  کیلئے  ویوز اور سبسکرائیبرز خریدنے  چاہیے 

آج کل  فیس بک  پر  ہر طرف  یوٹیوب  چینلز کیلئے  سبسکرائیبرز اور واچ ٹائم  سیل  کیے  جاتے ہیں ، ہر کوئی  خو د کو   جینوئن  کام کرنے والا  کہتا ہے ،  کچھ لوگ  تو یہ  بھی  کہتے ہیں کہ پہلے    چینل مونیٹائز کروائیں اور بعد میں  پیسے  دیں، آج کے  آرٹیکل میں   آپ لوگوں  کو  دو چیزوں  کے بارے میں بتاؤں گا، کیا  یوٹیوب  چینل کیلئے سبسکرائیبرز اور واچ ٹائم  خریدنے  چاہیے ،  کیا  مونیٹائز  چینل خریدنا  چاہیے ؟

مزید پڑھیں: یوٹیوب پر پیسے کیسے کمائیں

 پہلے بات کرتے ہیں  کیا یوٹیوب  چینل کیلئے  سبسکرائیبزر اور واچ ٹائم  خریدنے چاہیے ؟

اگر سچ بات کروں  تو میں سمجھتا  ہوں کہ  ہمیں  یوٹیوب  چینل کیلئے  کسی  سے  بھی سبسکرائیبزر اور واچ ٹائم  نہیں خریدنے  چاہیے ،  اس  کی وجہ    آج میں آپ کو  بتا  دوں ،  آپ  کو  نہ تو  سبسکرائیبرز کی وجہ سے  پیسے  ملتے ہیں  اور نہ  واچ ٹائم  کے  پیسے ملتے ہیں ۔آپ  کی کمائی کا دارومدار  ویڈیوز کے ویوز پر ہوتا ہے ،   یوٹیوب  نے  چینل مونیٹائز کرنے کیلئے  ایک  شرط رکھی ہے کہ  ایک ہزار سبسکرائیبرز اور  چار ہزار  گھنٹوں  کا  واچ ٹائم ہونا چاہیے ،  چینل مونیٹائز ہو  گیا، اب  آپ  ویوز کے انتظار میں  رہیں  گے کہ کیسے اور کب ویو ز آئیں گے   اور آپ کے گوگل ایڈسینس میں  ڈالرز آنا شروع ہو جائیں  گے ۔سبسکرائیبرز اور واچ ٹائم  خریدنے کے  بعد آپ کو کوئی گارنٹی نہیں  ہوگی  کہ آپ کے یوٹیوب  چینل پر ویوز آئیں گے  یا نہیں ، اس لیے  جلد  بازی اور شارٹ کٹ کے چکروں میں نہ پڑیں۔

اگر آپ   یوٹیوب  چینل کو لے  کر سیریس  ہیں  اور آپ چاہتے ہیں  کہ آپ کایوٹیوب  چینل جلدی  سے جلدی   کامیاب ہو  اور آپ کو  ارنینگ  آنا شروع  ہو جائے تو  آپ  کو   دوسروں سے  سبسکرائبرز اور واچ ٹائم  خریدنے کی  بجائے ،  فیس  بک  ایڈ ز ، گوگل ایڈورڈ  یا  پھر  یوٹیوب  کے  ایڈورٹائزمنٹ  پروگرام سے  فائدہ  اُٹھانا چاہیے ۔

 مزید پڑھیں: آن لائن فیلڈ میں جلد  کامیابی  کیسے حاصل کریں

اگر  آپ  گوگل ، فیس  بک ،  یا پھر  یوٹیوب  پر ایڈورٹائز منٹ  کرتے  ہیں تو  آپ کو ملنے  والی ٹریفک  اوریجنل  ہو  گی   ،  آپ کی  اڈینس    آپ کے ساتھ جڑی  رہے  گی  اور اس سے  آپ کے چینل کو  لمبے  عرصے  تک  فائدہ  ہو گا۔اگر  آپ پیڈ  ٹریفک  کی بجائے   آرگینگ ٹریفک  کو  ترجیح  دیں گے تو  آپ  کا  چینل  ایک کامیاب  یوٹیوب  چینل  بنے گا ۔

کیا  پہلے سے مونیٹائز  یوٹیوب  چینل خریدنا چاہیے  ؟

کچھ  لوگ خود کو بہت  ہوشیار سمجھتے ہیں ، یہ  لوگ  سوچتے ہیں  کہاں  ہم ایک  یوٹیوب  چینل  بنائیں گے  اس  پر  کام  کریں گے  ، اس کے بعد  ہمارے  چینل  پر ارگینک  ٹریفک  آئے گی   اور  ہماری کمائی  شروع ہو جائے ،  یہ لوگ   پہلے سے مونیٹائز یوٹیوب  چینل خریدنے کو ترجیح  دیتے  ہیں ۔ اب ایسے  چینلز کے  ساتھ کیا  کیا مسائل  ہوتے ہیں  کوئی  بھی نہیں جانتا،  کتنی کاپی رائٹ  سٹکرائیک  آ چکی ہیں  ، یوٹیوب  کی نظر میں اس چینل  کا ٹرسٹ  ریشو کیا  ہے  ،   خریدنے والے کو اس چیز کا علم نہیں  ہوتا ، اس کا سارا دھیان  مونیٹائزیشن  پر ہوتا ہے ۔

اگر آپ یوٹیوب کوایک پروفیشن کےطور پراپناناچاہتے ہیں یا پھرفُل ٹائم یوٹیوب پر کام کرنا چاہتے ہیں تو پیڈٹریفک اور فیک ٹریفک کی بجائےارگینک ٹریفک کوترجیح دیں۔  

  

Post a Comment

0 Comments