کامیابی چاہتے ہیں تو یہ کا م
کریں kamyabi chahty hain to ye kam karen
اگر آپ کو زندگی
میں کامیاب ہونا ہے تو آپ
کو بار بار پریکٹس کرنا ہوگی ، جب آپ پریکٹس
کریں گے تو آپ کسی بھی کام کے
ایکسپرٹ بن جاتے ہیں اور آپ کو
شکست دینا نا ممکن ہو جاتا ہے،
مشہور فائیٹر بروس لی نے کہا
تھا کہ میں اس شخص
سے نہیں ڈرتا جس نے دس ہزار
کِکس کی پریکٹس کی ہو ، بلکہ
میں اس شخص سے ڈرتا ہوں جس
نے ایک کِک کی
پریکٹس دس ہزار بار کی ہوتی ہے ۔
آپ تب تک
کسی کام میں کا میاب نہیں ہو
سکتے جب تک آپ اس کام کی بار بار
پریکٹس نہیں کرتے ، بار بار کوشش کرنا یا
پھر پریکٹس کرنا انسان کو کسی بھی کام یا
فیلڈ میں کا میاب بنا سکتی ہے ،
پاکستانی وزیر
اعظم عمران خان کو دیکھ
لیں ، جنہوں نے ایک کرکٹر کے طور
پر اپنے کیرئیر کی شروعات کی اور
کامیاب کریکٹر بن گئے ، پاکستا ن
میں پہلا کینسر ہاسپٹل بنانے
کا خواب دیکھا، تو ساری دنیا
نے پاکستان
میں پہلا کینسر ہاسپٹل شوکت
خانم بنا دیکھا، یہ ہاسپٹل اب تک پاکستان
میں ہزاروں لوگوں کا علاج کر چکا ہے
۔عمران خان نے ملک کا
وزیراعظم بننے کا خواب دیکھا
تھا تو اس کو بھی اپنی
محنت ، جستجو، اور بار بار کی کوشش
سے سچ کر دیکھایا۔
بار بار کوشش کرنا کسی کو بھی
عام انسان سے ایک کامیاب سائنسدان بناتی
ہے ، تھامس
ایڈیسن کو دیکھ لیں ، جس
کو دنیا سے گئے ہوئے نوے
سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے ،
تھامس ایڈیسن کو یہ مقام صرف
اور صرف بار بار کوشش کرنے سے ملا تھا ،
اگر تھامس ایڈیسن ناکام ہونے کے ڈر سے اپنے مقصد سے پیچھے
ہٹ جاتے تو دنیا آج تھامس ایڈیسن کے
نام سے بھی واقف نہ ہوتی ۔
یہ
بات اہمیت نہیں رکھتی کہ آپ
کتنے ذہین ہیں ، کسی کام
کو کتنے اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں ،
یا پھر آپ کسی کام کے کتنے ماہر ہیں
، لیکن ایک بات ضرور اہمیت رکھتی ہے
کہ آپ کسی کام کی کتنی بار پریکٹس کرتے ہیں یا
پھر اس کام کو لے کر کتنی بار کوشش کرتے ہیں۔
اس
لیے دوستوں اگر آپ کسی کام کے ماہر
بننا چاہتے ہیں تو پریکٹس کرتے رہیں ایک
وقت آئے گا کہ آپ اس کام کے
ایکسپرٹ بن جائیں گے اور یہ بھی ہو سکتا ہے
کہ دنیا میں آپ سے اچھااُس کام کرنے
والا کوئی بھی نہ ہو ۔
0 Comments