موٹاپا کیسے کم کریںweight loss tips in urdu

موٹاپا کیسے کم کریںweight loss tips in urdu

موٹاپا کیسے کم کریںweight loss tips in urdu

موٹاپا کیسے کم کریںweight loss tips in urdu

کیا آپ اپنے موٹاپے سے پریشان ہیں ، اور آپ چاہتے ہیں کہ موٹاپہ کم کیا جا سکے ، اور آپ کو یہ بھی معلوم نہیں  کہ موٹاپہ کم  کرنےکے لیے کیا کھایا جائے تو آج میں آپ کو بتاؤں گا کن چیزوں کو آپ اپنی خوراک میں شامل کر کے اپنے موٹاپے سے جان  چُھڑوا  سکتے ہیں۔

سبزیاں کھائیں

سبزیوں میں مختلف قسم کے منرلز، فائبر، اینٹی اکسیڈینٹس کی مقدار پائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہمارے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی، اس کے علاوہ سبزیاں ہمارے میٹابولزم کو بہتر کرتی ہیں۔ سبزیوں میں کیلوریز کم مقدار میں پائی جاتی ہیں ۔سبزیاں کھانے سے پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے۔ سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنے سے آپ کے موٹاپہ میں کمی ہو گی۔

کاربوہائیڈریٹس کم کھائیں

کابوہائیڈریٹس انرجی حاصل کرنے کا سستہ اور اہم ذریعہ ہےاگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی خوارک میں موجود کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کو کم کر دیں ، پروٹین  کی مقدار کو بڑھا دیں اس سے آپ کے جسم میں موجود فالتو چربی کم ہو گی۔دن بھر آپ جو خوراک کھا رہے ہیں اس میں  تیس فیصد سے زیادہ کاربوہایڈریٹس نہیں ہونے چاہیے۔اگر آپ بریڈ استعمال کرتے ہیں تو وائیٹ بریڈ کی جگہ براؤن بریڈ ہونی چاہیے ، وائیٹ رائس کی جگہ براؤن رائس استعمال کریں۔

پروٹین کی زیادہ مقدار لیں

جب ہماری روز مرہ کی خوراک میں پروٹین کی مقدار کم ہوتی ہے تو اس کی وجہ سے بھی ہمارے جسم میں فالتو چربی کی مقدار بڑھنا شروع ہو جاتی ہے اس لیے آپ جو خوراک کھا رہے ہیں اس کا پچاس فیصد پروٹین پر مشتمل ہونا چاہیے ۔ اس سے آپ کے جسم میں چربی کی مقدار کم ہو گی اور مسلز سائزبڑھنا شروع ہو جائے گا۔

ورزش کریں

اگر آپ موٹاپہ کم کرنا چاہتے ہیں تو دن میں کم سے کم تیس سے چالیس منٹ تک ورزش کریں جس میں دوڑنا، سائیکل چلانا ، پہاڑ چڑھنا یا پھر جم میں ورزش کرنا شامل ہے ۔ دن میں آپ اتنی ورزش ضرور کریں جس سے ایک دن کے اندراپنے جسم سے 300سے400تک کیلوریز  کم کر سکیں اس سے آپ کا موٹاپہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

 

  

Post a Comment

0 Comments