اورینج آئل کے فوائد اور بنانے کا طریقہ amazing Benefits Of Orange Essential Oil

اورینج آئل کے  فوائد اور بنانے کا طریقہ  amazing Benefits Of Orange Essential Oil

اورینج آئل کے  فوائد اور بنانے کا طریقہ  amazing Benefits Of Orange Essential Oil

اورینج آئل کے  فوائد اور بنانے کا طریقہ  amazing Benefits Of Orange Essential Oil

اورینج آئل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے اس کی خوشبو سے ڈپریشن کی کیفیت میں کمی آتی ہے ،  خوشبو دینے والے اروما اویپوریٹرز میں اورینج آئل ڈال کر کمرے میں رکھنے سے کچھ دیر میں ہی انسان مایوسی کی کیفیت سے نکل آتا ہے،  اس کے علاوہ فیس سکرب میں تین چار قطرے ڈال کر سکرب کریں جلد نرم وملائم  ہو  جائے گی ،  چونکہ یہ بہت اچھا قدرتی کرم کش اور کلینزر ہے لہٰذا ایکنی کیلئے بہت زیادہ مفید ہ۔

رات میں استعمال کی جانے والی جلدی کریم میں تین چار قطرے ڈال کر لگائیں جلد تازہ، صحتمند اور چمکدار ہوگی،کیڑے  مکوڑوں  خاص طور پر چیونٹیوں کو بھگانے کیلئےمفید  ہے،  جوڑوں کی درد کے لیے زیتون کے تیل میں ڈال کر مالش کرنے سے  تکلیف  سے  آرام  ملتا  ہے ، ناریل کے تیل میں ملا کر سر کی جلد میں لگایا  جا سکتا ہے ،  میٹھے کھانوں، آئسکریم، چاکلیٹ اور ٹافیوں وغیرہ میں طور  فلیور  استعمال ہوتا ہے،  بہت زبردست اینٹی آکسیڈینٹ ہے. کینسر کی کئی اقسام کا علاج اس کے ذریعے سے کیا جاتا ہے۔

کنوؤں کا موسم ہے اور یہ  با آسانی  دستیاب  ہیں گھریلو سطح پر اورینج آئل بآسانی تیار کیا جاسکتا ہے،  زیادہ تر اورنج آئل کنو مالٹے وغیرہ کے چھلکے کی بیرونی سطح میں ہوتا ہے،  اس لیے کینو مالٹا، موسمی وغیرہ چھلینے سے پہلے اسے اگر چھلکے  کی   طرف تھوڑا سا کدو کش کرلیا جائے تو تقریباً سارے کا سارا اورینج آئل ان کدوکش کئے ہوئے  ٹکڑوں  میں آجائے گا،  لیکن اس بات کا خاص خیال  رکھیں کہ کدوکش کرنے سے پہلے کینو، مالٹا وغیرہ کو پانی سے اچھی طرح دھولیں تاکہ ہر قسم کا  گند، میل ، اور کیڑے مار ادویات کا اثر ختم ہو جائے،  اس کے بعد خشک کرکے کدوکش کریں۔

کدوکش کئے  گئے ٹکڑوں  کو کسی جگہ پر سائے میں خشک کرلیں،   اس بات کا خیال  رکھیں  کہ دھوپ کی موجودگی اورینج آئل تحلیل ہوجائے گا،  لہذا نہ تواورینج آئل  کی تیاری کے دوران کسی مرحلہ پر اسے دھوپ میں رکھا جائے گا، اور نہ ہی اسے جلد پر لگانے کے بعد ہی دھوپ میں نکلنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: السی کے بیج اور ان کے حیرت انگیز فوائد

خشک کئے  گئے   ٹکڑوں  کو شیشے کی بوتل میں ڈال کر اس میں میڈیکل سٹور سے ملنے والی سپرٹ اتنی ڈالیں کہ سارے  ٹکڑے   اس میں ڈوب جائیں،  اگر اورینج آئل کھانے کی اشیاء بنانے میں استعمال کرنے کی غرض سے بنایا جارہا ہے تو اس کیلئے ہومیو پیتھک ادویات کے لیے استعمال ہونے والی سپرٹ استعمال کریں،  بوتل کا ڈھکنا بند کرکے اسے زور زور سے ہلائیں اور پھر دو سے تین روز کیلئے چھوڑ دیں،  اگر ممکن ہو تو اس وقفہ کے دوران بھی اس کو چار چھ بار اچھی طرح ہلا دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ زیادہ تیل نکل آئے،  تین دن بعد کپڑے سے چھان لیں،

چھنےہوئے محلول  میں مزید خشک کئے ہوئے   ٹکڑے  ڈال کر اچھی طرح ہلا کر تین دن کیلئے چھوڑ دیں،  تین دن کے بعد چھان  لیں اور کسی کھلے منہ والی بوتل یا پیالی میں ڈال کر رکھ دیں،  اس عمل سے آئل میں موجود  ساری سپرٹ اڑ جائے گی اور خالص اورینج آئل بچ جائے گا۔

  

Post a Comment

0 Comments