گھر بیٹھے آ ن لائن پیسے کمانے کے طریقے | Ghar bethy online paise kamane k tariqy

گھر بیٹھے آ ن لائن پیسے کمانے کے طریقے   | Ghar bethy online paise kamane k tariqy

گھر بیٹھے آ ن لائن پیسے کمانے کے طریقے Ghar bethy online paise kamane k tariqy

گھر بیٹھے آ ن لائن پیسے کمانے کے طریقے Ghar bethy online paise kamane k tariqy

میں اکثر  آن لائن پیسے کمانے کے طریقوں پر لکھتا  رہتا ہوں ، آن لائن کیسے پیسے کمائے  جاسکتے ہیں ،  آج  کے آرٹیکل میں  بات کی جائے  گی  ان آن  لائن کاموں  کے  بارے میں  جن  پر آپ گھر بیٹھے کام  کر کے  ایک بزنس مین کی طرح  پیسے کما سکتے ہیں،  لیکن  اگر  آپ بغیر محنت اور کام کیے آن لائن پیسے کمانا    چاہتے  ہیں تو  یہ  کام آپ کیلئے نہیں  ہیں ان   آن لائن کاموں کیلئے  آپ کو محنت کرنے کی ضرورت   ہو گی ۔

·             ویب سائیٹس کی خریدو فروخت

·             سوشل میڈیا    (influencer)

·             سافٹ  وئیر ہاؤس

·             فری لانسنگ سروسز

ویب سائیٹس کی خریدو فروخت

ویب  سائیٹس   کی ضرور ت سے   کوئی بھی  کاروباری  انکار  نہیں  کر سکتا ، اب آپ کو کرنا کیا ہے ، آپ  یا تو ویب سائیٹس  بنا کر سیل  کرنا شروع کر دیں، یوں سمجھ لیں کہ آپ نے  ویب سائیٹ  ڈویلپمنٹ  کی  سروس دینی ہے ،  بندے  رکھیں ان  سے   کلائنٹس کی  ڈیمانڈ  کے مطابق کام کروائیں اور سیل  کر دیں ، اگر آپ کے پاس  ملازمین  کو دینے کیلئے  پیسے  ہیں تو آپ  کا ایکسپرٹ ہونا ضروری نہیں ، دوسرا کام  ہے   بنی بنائی  ویب سائٹس  خریدیں  اور   اپنا  منافع رکھ کر آگے سیل کر دیں ، اب  یہاں  ایک  اہم بات یہ ہے کہ آپ کو اس کام کیلئے  اچھے تجربے کی  ضرورت  ہے ، تجربے کے بغیر آپ یہ کام   کامیابی سے  نہیں کر سکتے ۔  اگر آپ  ویب سائیٹس  ڈومین  کی خریدو فروخت  کا کام کرنا  چاہیں  تو وہ  بھی کیا  جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آن لائن پیسے کمانا چاہتےہیں تو ان طریقوں پر ضرور عمل کریں

سوشل میڈیا    (influencer)

سوشل میڈیا    (influencer) بن کر  آپ  لوگو ں  کو اپنی پروڈکٹ  سیل  کر سکتے ہیں ، یہ کوئی  چھوٹا  بزنس نہیں ، اگر آپ کسی فیلڈ کے  ایکسپرٹ ہیں  تو آپ  اپنے  سوشل نیٹ ورک بنائیں ،  آپ کے سوشل نیٹ  ورک میں  وہ لو گ ہونے چاہیے  جو آپ کی پروڈکٹ  یا سروس میں دلچسپی  رکھتے ہوں،  انہیں  اپنی پروڈکٹ  یا  سروس  سیل کرکے آپ پیسے کما سکتے ہیں ، اگر میں مثال دوں تو  آپ اپنا ایک کورس ڈیزائن  کرتے  ہیں وہ کورس  ڈیجیٹل  مارکیٹنگ پر ہو سکتا ہے   یا پھر کسی  اور ٹاپک پر   آپ  اس کو  اپنے نیٹ  ورک کو استعمال کرتے ہوئے سیل  کر کے پیسے کما سکتے ہیں ۔اب  ضروری  نہیں  کہ  وہ کوئی    کورس ہی ہو  کوئی  پروڈکٹ   بھی  ہو سکتی ہے جیسا کہ  کوئی   کتاب وغیرہ ۔

مزید پڑھیں: آن لائن پیسے کمانے  میں ناکامی کی وجوہات

سافٹ  وئیر ہاؤس

اگر کوئی   بڑے  لیول پر کام کرنا چاہتا ہے  تو ایک  سافٹ وئیر ہاوس بنائیں  اور  لوگوں کو مختلف  قسم کی سروسز آفر کرنا  شروع کر دیں، وہ  سروس   سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی ہو سکتی ہے ،  ویب ڈیزائینگ، ایپ  ڈیزائینگ ،  مختلف قسم کے سافٹ  وئیر زبنانا وغیرہ ،   بات  تو ساری  انویسٹمنٹ  کی ہے آپ جتنی زیادہ انویسٹمنٹ  کریں  گے اتنا  ہی  زیادہ  منافع کمائیں گے۔ اس کام کیلئے  آپ کا آئی   ٹی   یا کمپیوٹر  سائنس  کا ایکسپرٹ  ہونا ضروری  نہیں ، بیسک  نالج کے  ساتھ  بھی  آپ یہ  بزنس شرو ع  کر سکتے ہیں۔

فری لانسنگ سروسز

میں  فری لانسنگ  کو بھی کسی بزنس سے کم  نہیں  سمجھتا   پر شرط یہ  ہے کہ کوئی بھی  اس کو بزنس سمجھ کر کرنے والا ہو،  ہم لوگ  سمجھتے ہیں  کہ  فائیور  پر اکاؤنٹ بنا یا  اور آرڈر  پکڑ کر کام کرنا ہی  فری لانسنگ ہے ، اگر آپ چاہیں  تو فری لانسنگ کو بڑے پیمانے پر بھی کر سکتے ہیں ،  اب اس کیلئے  آپ  کو لاکھوں کی  بھی  ضرورت نہیں  ہے ، چند لوگوں کی چھوٹی سی  ٹیم  بنائیں  اور مختلف قسم کے پروجیکٹس پکڑیں اور کام کرنا شروع  کر دیں،  لیکن ا س کام  میں  آپ کی کمیونیکیشن سکلز اور مارکیٹنگ  سکلز  بہت  اہم ہوتی ہیں۔

 


Post a Comment

0 Comments